Posts

Showing posts from February, 2021

اولوا الامر سے مراد کون ھیں؟

اولوا الامر سے مراد کون ھیں؟ جیسا کہ قرآن مجید میں ارشاد ھوتا ھے:  <یَااٴَیُّہَا الَّذِینَ آمَنُوا اٴَطِیعُوا اللهَ وَاٴَطِیعُوا الرَّسُولَ وَاٴُوْلِی الْاٴَمْرِ مِنْکُم> [1]  ”اے ایمان والو! اللہ کی اطاعت کرو، رسول اور صاحبان امر کی اطاعت کروجو تمھیں میں سے ھیں“۔ یھاں پر یہ سوال اٹھتا ھے کہ اولوا الامر سے مراد کون حضرات ھیں؟ اولوا الامر کے بارے میں اسلامی مفسرین کے درمیان بہت زیادہ اختلاف پایا جاتا ھے، ذیل میں ھم اس کا خلاصہ پیش کرتے ھیں: ۱۔ بعض اھل سنت مفسرین اس بات کا عقیدہ رکھتے ھیں کہ ”اولوا الامر “ سے مراد ھر زمانہ اور ھر مقام کے حکام وقت اور بادشاہ ھیں،اور اس میں کسی طرح کا کو ئی استثنا نھیں ھے جس کے نتیجہ میں مسلمانوں کی ذمہ داری ھے کہ وہ ھر حکومت کی پیروی کریں اگرچہ وہ مغل حکومت ھی کی کیوں نہ ھو۔ ۲۔ صاحب تفسیر المنار اور صاحب تفسیر فی ظلال القرآن وغیرہ اس بات پر عقیدہ رکھتے ھیں کہ اولوا الامر سے مراد عوام الناس کے نمائندے، حکام وقت، علمااور صاحبان منصب ھیں ،لیکن اس شرط کے ساتھ کہ ان کا حکم اسلامی قوانین کے برخلاف نہ ھو۔   ۳۔ بعض دیگر علماکے نزدیک اولوا الام...