Posts

Showing posts from April, 2022

ابن ملجم کون تھا۔

ابن ملجم کون تھا۔ حضرت علی علیہ سلام کی ظاہری خلافت کا زمانہ آیا تو حضرت علی نے یمن میں اپنے عامل نمایندے کو خط لکھا۔ اور اس سے درخواست کی کہ لوگوں کے ساتھ عدل و انصاف سے پیش آۓ۔  اور اخر میں اس سے چاہا کہ دس لائق ترین اپنے معتمد افراد کو ایک خاص کام کےلیے حضرت علیؑ کے پاس بھیجے۔ اور اس نے سو افراد کو منتخب کیا۔ اور پھر ان میں دس لوگوں جو سبھی سے افضل اور اچھے تھے انتخاب کیا۔ ان دس لوگوں میں سے ابن ملجم مرادی بھی شامل تھا۔ جب یہ لوگ حضرت علیؑ کے پاس پہنچے۔ ابن ملجم شجاع فصیح و بلیغ تھا۔اس کو ان لوگوں نے اپنا سخن گو بنایا۔ تا کہ حضرت سے گفتگو کرے۔ اور مدح میں جو اس نے خود اشعار لکھے تھے وہ پڑھے۔ اس کی تمام باتوں میں ایک بات یہ تھی کہ ہم فخر کرتے ہیں۔ اپ فرمان دیں۔  ہم سب غلامی کریں۔ اور ہماری تلواریں اپ کے دشمن کےلیے امادہ ہیں۔ حضرت علیؑ نے بعد میں اس کو اپنے پاس بلایا۔ اور فرمایا۔ تمھارا نام کیا ھے۔ اس نے کہا عبدالرحمن۔ حضرت نے کہا تمھارے باپ کا کیا نام ھے۔ اس نے کہا ملجم۔ حضرت نے کہا کس قبیلے سے ھو۔ اس نے کہا مراد سے۔ پھر حضرت نے اس سے تین مرتبہ کہا۔ کیا تم مرادی ھو۔ کیا تم م...