Posts

Showing posts from August, 2022

ابو مخنف تاریخ میں ثقہ ہے

ابو مخنف کو ہمارے یہاں خاصی بُرا بھلا کہا جاتا ہے کہ کذاب ہے حالانکہ میں دعوے سے کہتا ہوں کہ اس کو کذاب صرف متأخرین نے کہا ہے۔یہ حدیث میں ضعیف ہے کیونکہ کثرت سے مجاہیل سے روایت کرتا ہے جو کہ ضعف کی ایک وجہ ہوتی ہے اور ایسے شخص کی احادیث میں شبہ ہر وقت رہتا ہے، مگر تاریخ میں ثقہ ہے۔ دلائل پیش ہیں: ۱۔ ابن فقیہ الہمذانی رحمہ اللہ نے اس کو "الثقة المؤتمن" قرار دیا ہے۔ [كتاب البلدان لابن الفقيه، صفحہ نمبر ۲۵۵] یہ ایک توثیق ہے۔اور ابنِ فقیہ الہمدانیؒ کا اپنا موضوع تاریخ و جعرافیہ ہی تھا۔اس فن میں ان کی مہارت کا کسی نے انکار نہیں کیا ہے۔ ۲۔ اس کے علاوہ مؤرخ یعقوبی اس کو ابو جعفر منصور کے دور کے بڑے علماء میں شمار کیا ہے۔ [تاريخ اليعقوبي، صفحہ نمبر ۲۷۴]  مؤرخ یعقوبی کی اس کتاب کی تعریف امام زرکلی رحمہ اللہ نے فرمائی ہے۔ [الأعلام للزركلي، جلد ۱، صفحہ نمبر ۹۵] ۳۔ امام ابن کثیر (المتوفیٰ: ۷۷۴ھ) کہتے ہیں:  ذكر ابن جرير عن ابي مخنف لوط بن يحيى وهو أحد أئمة هذا الشأن  ترجمہ: ابن جریر نے نقل کیا ابو مخنف لوط بن یحیی سے جو کہ اس معاملہ (تاریخ میں) میں امام ہیں۔ [البداية والنهاية ط هجر...