خاندان رسالت کا عظیم الشان مقام
*""خاندان رسالت کا عظیم الشان مقام،* *نسب رسول اللہؐ کی برتری اور فضیلت۔""* *"سادات کرام، پنجتنی احباب کی خدمتِ عالیہ میں ایک خوبصورت تُحفہ۔"* *"قرآن و حدیث کی روشنی میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کے نسب کی برتری اور فضیلت کے سلسلہ میں شاندار تحریری مواد،"* المشتہر۔&۔پیشکش از:- *"سنی حسینی مشن۔"* *"شھزادگانِ ساداتِ فاطمیہؑ۔"* سادات کرام یعنی ذریت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عظمت اگر نہ ھوتی تو اللہ تعالی نےذریت ابراہیم علیہ السلام میں امامت کیوں رکھی ، اور فرما یا گیا کہ ھم نے آل ابراہیم کو چن لیا۔ سادات کی عظمت کا منکر ملاں ان دلائل کا کیا جواب دے گا۔؟ اللہ رب العزت نے ارشاد فرمایا: *اِنَّ اللّـٰهَ اصْطَفٰٓى اٰدَمَ وَنُـوْحًا وَّاٰلَ اِبْـرَاهِـيْمَ وَاٰلَ عِمْرَانَ عَلَى الْعَالَمِيْن۔* 📖ال عمرانَ (33) بے شک اللہ نے آدم کو اور نوح کو اور ابراھیم علیہم السلام کی آل کو اور عمران کی آل کو سارے جہان سے چن لیا ھے۔ *رَبَّنَا وَاجْعَلْنَا مُسْلِمَيْنِ لَکَ وَمِنْ ذُرِّيَّتِنَا اُمَّةً مُّسْلِمَةً لََّکَ وَاَ...