شرمگاہ: شرعی مسئلہ اور اس کی وضاحت
*سوال: آپ کے فقہاء محرم خاتون جیسے والدہ اور بہن کےلئے اپنے محرم مرد جیسے والد اور بھائی کے سامنے سینہ کھلا رکھنے کو جائز قرار دیتے ہیں ، شرم سے ڈوب مرو ؟* جواب: سب سے پہلے آپ فقہاء کا فتویٰ پڑھ لیں اور سمجھ لیں ، اس کے بعد ہم آیات و روایات سےمکمل گفتگو کریں گے ، اور یاد رکھیں دین ہمارے ذاتی جذبات اور ذاتی پسند اور ذاتی رائے کا نام نہیں ہے ، جو روایت و آیت سے ثابت ہوگا وہی حکم معصوم ہوگا کہ جسے قبول کرنا ہمارے اوپر واجب ہے۔ *شرعی مسئلہ اور اس کی وضاحت:* 32 مسألة: يجوز النظر إلى المحارم التي يحرم عليه نكاحهن نسبا أو رضاعا أو مصاهرة ما عدا العورة مع عدم تلذذ و ريبة و كذا نظرهن إليه(العروۃ ج2، ص803 ) ترجمہ: ان محرم خواتین کو دیکھنا جائز ہے کہ جن سے نکاح حرام ہوتا ہے چاہے وہ نسبی محرم ہوں ، رضاعی محرم ہوں یا مصاھرہ سے محرم ہوں (جیسے ساس، سسر) ، سوائے شرمگاہ کے ، اور بغیر جنسی شہوت اور شک کے اور اس طرح محرم خواتین کا مرودں کو بھی دیکھنا جائز ہے۔(شرمگاہ کے علاوہ اور بغیر شھوت کے) *سب سے پہلے شرعی مسئلہ کی وضاحت ضروری ہے:* بغیر جنسی شھوت کے یا شک والی صورت...