زکات 9چیزوں پر واجب ہے:
زکات 9چیزوں پر واجب ہے:
۱- گیہوں، ۲- جو، ۳- کھجور، ۴- کشمش، ۵- سونا، ۶- چاندی، ۷- اونٹ، ۸- گائے، ۹- بھیڑ۔
بعض حضرات سرمایہ کو بھی درج بالا موارد کے ساتھ ملحق کرتے ہیں جبکہ شیعہ علماء کا اتفاق ہے کہ سرمایہ پر زکات واجب نہیں بلکہ مستحب ہے۔[45] [46]
جو شخص مذکورہ بالا اشیاء میں سے کسی چیز کا مالک ہو اور بقیہ شرایط بھی پائے جاتے ہوں تو اس شخص پر واجب ہے اس چیز کا ایک معین مقدار جسے شریعت نے معین کی ہے کو بہ عنوان زکات ادا کرے۔
زکات کی ادائیگی میں نیت شرط ہے چونکہ زکات ایک واجب عمل ہے اور ہر واجب عمل کیلئے نیت کی ضرورت ہوتی ہے یعنی اس عمل کو قصد قربت اور خدا کے حکم کی تعمیل کی نیت سے انجام دینا ضروری ہے۔
زکات کے وجوب اور اس کے نصاب کے حوالے سے مجتہدین نے مختلف احکام بیان فرمائے ہیں جن کی تفصیل کیلئے توضیح المسائلکی طرف رجوع کرنا ضروری ہے۔ البتہ اس حوالے سے مشہورفقہا کا نظریہ کچھ یوں ہے:
Comments
Post a Comment