آپ کی نظر میں حضرت علی ع کیا ہیں ؟

ایک بزرگ سے پوچھا،
آپ کی نظر میں حضرت علی ع کیا ہیں ؟
انہوں نے پوچھا: بہترین مکان کیا ہے؟
میں نے کہا: مسجد۔
انہوں نے پوچھا: مسجد کی بہتریں جگہ کون سی ہے؟
میں نے کہا: محراب۔
انہوں نے پوچھا: بہترین عمل کیا ہے؟
میں نے کہا: نماز۔
انہوں نے پوچھا: بہترین نماز؟
میں نے کہا: نماز صبح۔
انہوں نے پوچھا: نماز کا بہترین حصہ؟
میں نے کہا: سجدہ۔
انہوں نے پوچھا: بدن کا بہترین حصہ؟
میں نے کہا: چہرہ۔
انہوں نے پوچھا: چہرے کا بہترین حصہ؟
میں نے کہا: پیشانی۔
انہوں نے پوچھا: بہترین مہینہ؟
میں نے کہا: ماہ رمضان۔
انہوں نے پوچھا بہترین رات؟
میں نے کہا: شب قدر۔
انہوں نے پوچھا: بہترین موت؟
میں نے کہا: شہادت۔
اس وقت انہوں نے مجھے کہا:
حضرت علی ع
ماہ رمضان میں،
شب قدر میں،
مسجد میں،
محراب میں،
نماز میں،
نماز صبح کے وقت،
سجدہ کی حالت میں شہید ہوئے۔۔۔۔۔۔
اس کے علاوہ بھی کوئی
اور
مقام ہو سکتا ہے؟؟؟؟؟

Comments

Popular posts from this blog

امیرمختار ثقفی کی شخصیت اور انکے قیام بارے میں