وہ درود بھیجا کرتے تھے
برقی امام محمد باقر علیہ السلام سے کتاب محاسن میں روایت نقل کرتے ہیں کہ
آپ نے ع فرمایا
جب قیامت آئیگی تو خدا ابتداء سے لے کر انتہا تک اپنی تمام مخلوق کو ایک جگہ جمع کرے گا
اس وقت ایک منادی ندا دے گا کہ اگر رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر کسی کا حق یے تو کھڑا ہوجائے
پس ایک گروہ کھڑا ہوگا ان سے پوچھا جائے گا کہ تمہارا کون سا حق پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ہے
وہ جواب دیں گے ہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد ان کے اھلبیت علیہم السلام پر درود بھیجا کرتے تھے
ان سے کہا جائے گا جاؤ لوگوں کے درمیاں تلاش کرو جس کسی نے بھی تمہارے ساتھ مھربانی کی ہو اور تمہیں کوئی نعمت دی ہو
اس کا ھاتھ پکڑو اور جنت میں لے جاؤ
المحاسن 47 حدیث 109وسائل الشیعہ
فضائل اھلبیت ع جلد 1 صفحہ 70
Comments
Post a Comment