✅وہ چیزیں جو تمام بیماریوں کا علاج ہیں.

✅وہ چیزیں جو تمام بیماریوں کا علاج ہیں.
1⃣ شھد 
🌹امام علی علیہ السلام:
َ الْعَسَلُ شِفَاءٌ مِنْ كُلِّ دَاءٍ وَ لَا دَاءَ فِيهِ يُقِلُّ الْبَلْغَمَ وَ يَجْلُو الْقَلْب‏
شھد تمام بیماریوں کا علاج ہے اور اس میں کوئی بیماری نہیں ہے. بلغم کو کم کرتا ہے اور دل کو روشن کرتا ہے.
📚 مکارم الأخلاق ، ص 166
2⃣ دودھ
🌹امام علی علیہ السلام:
َ حَسْوُ اللَّبَنِ شِفَاءٌ مِنْ كُلِّ دَاء
دودھ پینا سوائے موت کے تمام بیماریوں کا علاج ہے.
📚 الخصال ، ج 2 ، ص 636 .
3⃣ کلونجی
رسول خدا صلی الله عليه و آلہ وسلم
فِي الْحَبَّةِ السَّوْدَاءِ شِفَاءٌ مِنْ كُلِّ دَاءٍ إِلَّا السَّام‏
کلونجی میں تمام بیماریوں کا علاج ہے ، سوائے موت کے.
📚 طب الآئمه ، ص 51
4⃣ اجوائن
🌹رسول خدا صلی الله عليه و آلہ وسلم
الثُّفَّاءُ دَوَاءٌ لِكُلِّ دَاءٍ وَ لَمْ يُدَاوَ الْوَرَمُ وَ الضَّرَبَانُ بِمِثْلِه‏
اجوائن تمام بیماریوں کا علاج ہے ورم اور سوجن کا اسے بہتر کوئی علاج نہیں.
📚مکارم الأخلاق، ص 191 
5⃣ سنا
رسول خدا صلی الله عليه و آلہ وسلم
«تَدَاوَوْا بِالسَّنَا، فَإِنَّهُ لَوْ كَانَ شَيْ‏ءٌ يَرُدُّ الْمَوْتَ لَرَدَّهُ السَّنَا»
سنا کے ساتھ علاج کیجئیے کیونکہ اگر کوئی چیز موت کو پلٹا سکتی ہوتی تو وہ سنا ہی ہے. 
📚قرب الإسناد ، ص 110، ح 379.
6⃣ھلیلہ سیاہ(کالی ھڑ یا ھریڑ)
🌹رسول اکرم صلی الله عليه و آلہ وسلم :
وَ قَالَ ص: عَلَيْكُمْ بِالْإِهْلِيلَجِ الْأَسْوَدِ فَإِنَّهُ مِنْ شَجَرَةِ الْجَنَّةِ وَ طَعْمُهُ مِنْهُ وَ فِيهِ شِفَاءٌ مِنْ كُلِّ دَاءٍ:
ھلیلہ سیاہ (کالی ھڑ۔کالی ھریڑ)سے ضرور استفادہ کرو ، یہ جنت کے درختوں اور اس کے زائقے میں سے ہے. اور اس میں تمام بیماریوں کا علاج موجود ہے.
📚 مستدرك الوسائل و مستنبط المسائل ،ج‏16 ،ص450  
7⃣ جو کی روٹی
ابی الحسن علیہ السلام
فَضْلُ خُبْزِ الشَّعِيرِ عَلَى الْبُرِّ كَفَضْلِنَا عَلَى النَّاسِ وَ مَا مِنْ نَبِيٍّ إِلَّا وَ قَدْ دَعَا لِأَكْلِ الشَّعِيرِ وَ بَارَكَ عَلَيْهِ وَ مَا دَخَلَ جَوْفاً إِلَّا وَ أَخْرَجَ كُلَّ دَاءٍ فِيه‏
جو کی روٹی کی فضیلت گندم کی روٹی پر ایسے ہی ہے جیسے ہماری فضیلت لوگوں پر...... یہ پیٹ میں داخل نہیں ہوتی ہے مگر یہ کہ پیٹ سے تمام بیماریوں کو نکال دیتی ہے.
📚الكافي (ط - الإسلامية) ،ج‏6،  ص : 304.
8⃣ کاسنی
🌹 امام رضا علیہ السلام
ُ الْهِنْدَبَاءُ شِفَاءٌ مِنْ أَلْفِ دَاءٍ مَا مِنْ دَاءٍ فِي جَوْفِ ابْنِ آدَمَ إِلَّا قَمَعَهُ الْهِنْدَبَاء
کاسنی کھانا تمام بیماریوں کا علاج ہے. ابن آدم کے پیٹ میں جو بھی بیماری ہو کاسنی اس کو جڑ سے نکال دیتی ہے.
📚الكافي (ط - الإسلامية) ج‏6، ص 362
9⃣ کجھور
امیر المؤمنین علی علیہ السلام: 
كُلُوا التَّمْرَ فَإِنَّ فِيهِ شِفَاءً مِنَ الْأَدْوَاءِ.
کجھور کھاؤ کیونکہ اس میں بیماریوں سے علاج موجود ہے.
📚المحاسن ، ج‏2،ص 528
🔟 گنے کی شکر (چینی)
🌹امام موسی کاظم  علیہ السلام
ُ مَنْ أَخَذَ سُكَّرَتَيْنِ عِنْدَ النَّوْمِ كَانَتْ لَهُ شِفَاءٌ مِنْ كُلِّ دَاءٍ إِلَّا السَّام‏
جو بھی شکر کے دوٹکڑے سوتے وقت کھائے اس کے لئے سوائے موت کے ہر بیماری سے شفاء ہے.
📚مكارم الأخلاق ،ص167
1⃣1⃣ بینگن
🌹امام جعفر صادق علیہ السلام
كُلُوا الْبَاذَنْجَانَ فَإِنَّهُ يُذْهِبُ الدَّاءَ وَ لَا دَاءَ لَهُ.
بینگن کھاؤ کیونکہ ہر بیماری کو دور کرتا اور اس کی وجہ سے کوئی بیماری نہیں ہے.
📚 الكافي (ط - الإسلامية)، ج‏6، ص 373
2⃣1⃣ چقندر کے پتے
امام رضا علیہ السلام
يَا أَحْمَدُ كَيْفَ شَهْوَتُكَ لِلْبَقْلِ فَقُلْتُ إِنِّي لَأَشْتَهِي عَامَّتَهُ قَالَ فَإِذَا كَانَ كَذَلِكَ فَعَلَيْكَ بِالسِّلْقِ فَإِنَّهُ يَنْبُتُ عَلَى شَاطِئِ الْفِرْدَوْسِ وَ فِيهِ شِفَاءٌ مِنَ الْأَدْوَاء
اے احمد!  سالاد سے دلچسپی کیسی ہے. میں نے کہا سب کو پسند کرتا ہوں. فرمایا:  اگر ایسا ہے تو چقندر ( پتے ) لازمی استفادہ کریں. جنت کے کنارے پر اگتے ہیں اور اس میں بیماریوں سے شفاء۔ ہے.
📚 المحاسن ، ج‏2 ،ص 519.
3⃣1⃣ دستر خوان سے گرے ہوئے ٹکڑے
🌹امام جعفر صادق علیہ السلام
كُلُوا مَا يَسْقُطُ مِنَ الْخِوَانِ فَإِنَّهُ شِفَاءٌ مِنْ كُلِّ دَاءٍ بِإِذْنِ اللَّهِ عَزَّ وَ جَلَّ لِمَنْ أَرَادَ أَنْ يَسْتَشْفِيَ بِهِ.
دستر خوان سے گرے ہوئے ٹکڑوں کو کھاؤ. کیونکہ جو اسے شفاء چاہتا ہے اللہ کے اذن سے اس کام میں ہر بیماری سے شفاء ہے.
الكافي (ط - الإسلامية) ، ج‏6، ص : 299
تحریر:  قاسم یزدانی
https://chat.whatsapp.com/IkeLKPNlKJt1NvkbY6fUrp

Comments

Popular posts from this blog

امیرمختار ثقفی کی شخصیت اور انکے قیام بارے میں