تم ڈھکوّ گروپ ہو..

تم ڈھکوّ گروپ ہو.....
بیوی....ارے یہ کون ھیں جنہیں گھر میں لے آئے ھو ?

شوھر.....
یہ سفیدی کرنے والے ھیں....انہیں گھر دکھانا ھے.....رنگ روغن کرانا ھے.

بیوی...
رنگ روغن کی کیاضرورت ھے....کونسا ھم نے ابھی بیٹے کی شادی کرنی ھے?

شوھر...
بیٹے کی شادی تو نہیں کرنی....پر دیکھتی نہیں ھو کہ محرم آنےمیں صرف ایک ماہ رہ گیا ھے? اور ھمارے گھر میں دور دور سے لوگ مجلس سننے آتے ہیں....

بیوی.....
ھم نے امام ع کا سوگ منانا ھے..اس شو بازی کی کیا ضرورت ھے ?  یہ فضول خرچی ھے....نمائش ھے...

شوھر.....
مجھے تیری سمجھ نہیں آتی...ابھی کل ھی تم پانچ ھزار کا محرم کیلئے نیا کالا سوٹ لائی ھو....وہ فضول خرچی اور نمائش نہیں?

بیوی....
وہ تو مجبوری ھے....خواتین محرم میں نظر رکھتی ہیں کہ کس نے کیا پہنا ھوا ھے... کیا تم یہ چاھتے ھو کہ باھر سے خواتین طرح طرح کے فیشن کر کے آئیں اور مجھ پہ سب انگلیاں اٹھائیں....?

شوھر....
بحرحال یہ فضول خرچی ھے..?

بیوی.....
میرے سوٹ پر  صرف پانچ ھزار آپ کو بہت فضول خرچی لگتے ہیں .مگر اس خطیب کو جو پانچ لاکھ دس دن کا دیتے ھو...کیا یہ فضول خرچی نہیں. جب کہ نہ اسکے پاس دین کا علم ھے نہ دنیا کا اور نہ ھی وہ صاحب کردار ھے  کیوں نہ کسی اھل تقوی عالم کو دعوت دو خرچ بھی کم ھو اور لوگوں کو دین بھی پہنچے اور علم بھی.

شوھر.....
تم ساری زندگی بے وقوف ھی رھو گی ھم نے علم اور تقوی کا اچار ڈالنا ھے...?
جب مجمع ھی نہ ھو....? تم تومیری مجلس فیل کرانا چاھتی ھو.
میرے خطیب کے کردار اور علم کو نہ دیکھو...اس کی سُر اور انداز کو دیکھو فضائل پڑھتا ھے تو لوگ اچھل پڑتے ھیں اور مصائب پہ آتا ھے تو قیامت برپا کر دیتا ھے.
کیا کوئی متقی پرھیزگار عالم دین ایسے کر سکتا ھے اس خطیب کی وجہ سے میرا عشرہ مقبول ھے اور دور دور تک میرا نام بھی ھے
پر تمہیں تو میرے ساتھ بیر ھے اور میرا ھر کام تجھے غلط ھی لگتا ھے.

بیوی...
چلو چھوڑو.... حالات بھی بہت خراب ہیں...اس بار سیکورٹی کا بندوبست اچھا کرنا...

شوھر.....میرا خیال ھے...اس بار تمہارے بھائی راجے کو سیکورٹی کی ڈیوٹی کیلئے کہوں گا...

بیوی....
اسے کیوں؟

شوھر....
اس لئے کہ لوگوں کی جان کا مسئلہ ھے....اور راجہ نےسیکورٹی کا سال کا کورس بھی کر رکھا ھے.....اور فوجی ھونے کی وجہ سے اس کو اس کام میں مہارت بھی ھے....
ویسے بھی ھر کام اس بندے کو ھی سجتا ھے جو اس فیلڈ کا ماھر ھو..

بیوی.....
سبحان تیری سوچ پہ جہاں لوگوں کی جان کا مسئلہ ھے تجھے معلوم ھے کہ متعلقہ فیلڈ کا علم رکھنے والے ھی کو ذمہ داری دینی چاھئے
لیکن جہاں لوگوں کے دین اور ایمان کا مسئلہ ھے وھاں تم اس خطیب کو بٹھا رھے ھو جس نےنہ اس فیلڈ کا علم حاصل کیا اورنہ وہ دین کا علم رکھتا ھے یہ کیسے ممکن ھے...کہ جو خود جاھل ھے...وہ لوگوں کو علم دے گا بلکہ وہ وھی دے گا جو اس کےپاس ھے

شوھر...
تمہیں کیا ھو گیا ھے....آخر تم چاھتی کیا ھو؟

بیوی......
میں شرمندہ ھوں....کہ ھم عزاداری بطور نمائش اورمحض رسم منا کے روح حسینی کو زخمی کر رھے ھیں کیوں نہ ھم عزاداری کو خلوص اور سادگی سے منائیں کسی دین کے عالم کو دعوت دیں...جو ذکر حسینؑ کے ساتھ ھمیں مقصد حسینؑ بھی بتائے اور دور حاضر میں ھمیں ھماری ذمہ داریوں سے آگاہ کرے تاکہ ھم وہ ذمہ داریاں ادا کرکے اللّٰہ, رسول پاکؐ ص اور امام زمانہؑ کی بارگاہ میں سرخرو ھو سکیں.

شوھر.......
یہ تم نہیں بول رھی ھو.....?
یہ ڈھکو بول رھا ھے.....تم ڈھکو گروپ ھو.

Comments

Popular posts from this blog

امیرمختار ثقفی کی شخصیت اور انکے قیام بارے میں