پانی پینے کے آداب
🌷 *بسْــــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم*🌷
🌹 *پانی پینے کے آداب*🌹
احادیث میں وارد ہے کہ دُنیا اور آخرت میں سب سے بہتر پینے کی چیز پانی ہے۔
1⃣ *آداب*
مولا امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں:
سنت ہے کہ
👈 بسم اللّٰہ پڑھ کر پانی پینا
👈 اختتام پر الحمداللّٰہ کہنا
👈 پانی تین مرتبہ کر کے پیا جاٸے
👈 پانی دن کو کھڑے ہوکر پیا جاٸے
کیونکہ طعام کو ہضم کرتا ہے، قوتِ بدن اور صحت کا باعث ہے۔
👈 رات کو بیٹھ کر
👈 رات کو کھڑے ہوکر پانی پینے سے پت اور صفرا کی زیادتی ہوتی ہے۔
👈 اگر برتن میں دستی لگی ہو تو اسکے سامنے سے اور اگر وہ کہیں سے ٹوٹا ہو یا چھید ہو تو اس طرف سے نہ پیٶ۔
👈 پانی میں پھونک نہ مارو۔
👈 باٸیں ہاتھ سے نہ پیٸیں۔
👈 ایک ہی سانس میں پینے سے درد جگر اور دردشکم پیدا ہوتا ہے۔
2⃣ *پانی پینےکےبعداہلبیت (ع)کویادکرنا*
مولا امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں:
جو بندہ پانی پی کر مولا امام حسین علیہ السلام اور اُنکے اہلبیت علیہ السلام کو یاد کرے اور امام حسین علیہ السلام کے قاتلین پر لعنت کرے تو اللّٰہ تعالی
👈 ایک لاکھ نیکیاں اُسکے نامہ اعمال میں لکھے گا
👈 ایک لاکھ گناہ مٹا دیگا
👈 ایک لاکھ درجے اسکے بلند کریگا
👈 اور اسقدر ثواب عطا ہوگا گویا ایک لاکھ بندے اس نے اللّٰہ تعالی کی راہ میں آزاد کٸے ہوں
اور
👈 اللّٰہ تعالی قیامت کے دن اُسکو خوشحال اور مطمئن خاطر محشور کریگا۔
اگر پانی پی کر یہ کہا جاٸے تو بہتر ہے:
*صَلَوَاةُ اللّٰہِ عَلَی الحُسَینِ وَاَھلِبَیتِہِ وَاَصحَابِہ وَلَعنَةُ اللّٰہِ عَلَی قَتَلَةِالحُسَینِ وَاَعدَآٸِہ*
3⃣ *پانی پیتے ہی بہشت واجب*
مولا امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں:
کبھی ایسا ہوتا ہے کہ ایک شخص ایک پیاس پانی نہیں پینے پاتا کہ اللّٰہ تعالی اُسکو پانی پینے کے دوران ہی جنتی کر دیتا ہے۔
➖ اسکی صورت یہ ہوتی ہے کہ وہ شخص پانی پینے میں ٹھہر جاٸے اور اللہ تعالی کی تعریف کرے پھر پیٸے اور ابھی پیاس باقی ہو پھر ٹھہر جاٸے اور اللّٰہ تعالی کی تعریف کرے پھر پیٸے۔
اللہ تعالی اس تعریف کے سبب سے بہشت اس پر واجب کر دیتا ہے۔
4⃣ *پانی پیٹ میں تسبیح پڑھتا ہے*
مولا امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں:
اگر کوٸیشخص پانی پینے سے پہلے بِسمِ اللّٰہ کہہ لے پھر ایک گھونٹ پی کر ٹھہر جاٸے اور پھر بِسم اللّٰہ کہہ لے اور پھر پانی کے بعد اَلحمد اللّٰہ کہے۔
تو جب تک وہ پانی اُسکے پیٹ میں رہیگا اللّٰہ تعالی کی تسبیح پڑھیگا اور اُسکا ثواب پینے والے کیلٸے لکھا جاٸیگا۔
5⃣ *رات کو پانی پینا*
مولا امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں:
جو کوٸی رات کو پانی پیٸے تو تین مرتبہ یہ پڑھے:
*عَلَیکَ السَّلاَمُ مِن مَّآ ِٕ زَمزَمَ وَمَآ ِٕ الفُرَات*
اس دعا کے پڑھنے سے رات کا پانی نقصان نہ کریگا۔
بحوالہ۔
تھذیب الاسلام
انتخاب و ترتيب۔
☀ *العصر*☀
Comments
Post a Comment