شھید مطہری کے قیمتی جملے

*شھید مطہری کے قیمتی جملے"*

کبھی تاریخ کا دقیق مطالعه کیا هے؟

*"زبیر بن عوام" کو کہا جاتا تھا «سِیفُ الاسلام»!*

*یه واحد شخص تھا جس نے جناب سیدہ زھرا (سلام اللہ علیہا) کی ضربت کھانے والے دن اپنی تلوار میان سے نکالی.*
*کیا آپ کو معلوم هے اس شخص نے اسلام کی راه میں کتنے خزانوں کے منه کھول دیئے تھے.*
*لیکن اس کا انجام یہ ہوا کہ جنگ جمل میں مولا علی ع کے مقابلے میں آ گیا*

*"عبدالرحمن بن ملجم مرادی" کو امیرالمومنین علی علیہ السلام کا شیعه کہا جاتا تھا*

*اس نے خود امیر المومنین (علیہ السلام) سے کہا تھا آپ کی محبت میرے رگ و خون میں رواں هے!*

*لیکن آخر کار اسی نے امام کو شہید کر دیا اور خود واصل جہنم ہوا*

*"شمر بن ذی الجوشن" جنگ صفین میں مولا علی (علیہ السلام) کا دلیر سپاهی تھا اور اس جنگ میں شھادت کے دھانے پهنچ چکا تھا!*

*لیکن کربلا میں امام حسین علیہ السلام کو شہید کر کے ہمیشہ کی لعنت کا مستحق ہوا*

*کیا آپ جانتے هیں "عمربن سعد" نے روز عاشور فجر کی نماز جوں هی تمام کی تو کہا: "قربةََ الی الله" اور سب سے پہلا تیر خیام سیدالشهدا علیه السلام کی طرف پھینکا*

*کیا آپ جانتے هیں یه جو سب لوگ یزید کی حمایت میں کربلا آئے تھے, مسلمان تھے, نماز پڑھا کرتے تھے, روزے رکھا کرتے تھے*
*بقیه اسلامی احکامات کا لحاظ بھی کیا کرتے تھے!*
*اسی طرح هی "قربة الی الله" کی نیت سے کربلا آئے "سیدالشهدا" علیه السلام کو قتل کرنے.*

⭕⭕⭕⭕⭕⭕⭕⭕⭕⭕⭕

*اور دوسری طرف دیکھو ذرا.*
*"حضرت زهیر بن قین" عثمانی مسلک کے تھے؛*

*لیکن*

*مولا حسین (علیہ السلام) کی مدد کیلئے آیا اور حسینی بن گیا.*
*حضرت وهب مسیحی تھے لیکن آخری لحظات میں مسلمان ہوئے اور حسینی بن گئے*
*حضرت حربن یزید ریاحی لشکر یزید کے سپه سالار تھے انہوں نے امام حسین (علیہ* *السلام) کا رسته روکا تھا*
*مگر آخر میں کہاں پهنچ گئے*

*الله (جل جلالہ) رحمت فرمائے امام خمینی فرمایا کرتے تھے: ⭕ معیار انسان کا حال هے*
*چاهے ماضی میں وه امام زاده هی کیوں نه هو.*
*"شمربن ذی الجوشن" بھی نماز شب (تھجد) پڑھنے والا, شیخ بھی, سابقون میں سے بھی اور امت کا جانباز سپاهی تھا.*

*لیکن*

*اپنی بے بصیرتی اور دنیوی لالچ میں قاتل امام حسین (علیہ السلام) بن گیا.*

*اگر بصیرت نهیں رکھیں گے تو هم بھی ان لوگوں کی طرح راہ ہدایت سے ہٹ جائینگے اور اپنی آخرت تباہ کر لیں گے:*

*«خَسِرَ الدُّنیا والآخرة»*

*مجالس، امام بارگاہ اور جلوس میں ہمارے نعرے اور پیغامات جگانے والے ہوں. سلانے والے نہیں، زندہ کرنے والے ہوں بے حس کرنے والے نہیں۔*

*اگر بے حس کرنے اور سلانے والے ہونگے تو نہ صرف یہ کہ ہمیں کوئی اجر و ثواب نہیں ملے گا بلکہ امام علیہ السلام سے بھی دور ہو جایئں گے، امام حسین علیہ السلام پر رونا بہت ثواب رکھتا ہے، لیکن شرط یہ ہے کہ امام حقیقی معنی میں ہمارے دلوں میں بسے ہوں.*

آخری زمانے کے حالات بارے حدیث میں ملتا ہے کہ انسان دن کو مومن ہو گا اور رات میں کافر  و مشرک ہو جائیگا

*یہ کیسے ممکن ہو سکتا؟*

*دن میں عقائد درست ہوتے ہیں اور رات میں کسی غالی نصیری و مشرک نام نہاد عالم و خطیب کی مجلس سنی اور اس کے مشرکانہ عقائد اور غلو پر داد دی واہ واہ کی اور ایک غلط عقیدہ بنا لیا جاتا ہے اور یوں ایک شخس جو دن میں مومن تھا رات میں کافر و مشرک ہو چکا ہوتا ہے*

*خدارا اپنے عقائد  صرف مستند علما سے لیں اور روح کو بیدار کرنے والے علما کی مجالس میں شرکت کریں تا کہ آپ با بصیرت رہیں اور صحیح العقیدہ رہیں...*

⭕ اللہ سے دعا ہے کہ معصومین علیہم السلام کے صدقہ میں ہمیں صراط مستقیم پر قائم رکھے اور ہمارے عقائد اور نظریات درست رکھے تا کہ ہم امام زمانہ ع کی صفوں میں باقی رہیں اور زبیر، ابن ملجم و شمر کی طرح خیمہ امام سے دور نہ ہو کر اپنی آخرت تباہ نہ کر لیں....
تعلیم القرآن بعثت ٹرسٹ پاکستان

Comments

Popular posts from this blog

امیرمختار ثقفی کی شخصیت اور انکے قیام بارے میں