سید صادق شیرازی کون ھے
🔴سید صادق شیرازی کون ھے۔؟ اور کون اسکو سپورٹ کر رہا ھے۔؟ یہ رھبریت کے کیوں مخالف ھے۔؟ پڑھئیے۔۔👇
______________________________
رہبرِ معظم سید علی خامنہ ای نے عید غدیر کے موقع پر تقریر میں "انگلیش شیعہ" / "برطانوی تشیّع" کی موومنٹس اور اکٹیویٹی کی طرف اشارہ فرمایا تھا، جس کے تناسب میں، یہ مقالہ پیشِ خدمت ہے
⛔ *برطانوی شـــــــــــــــــــیعه*⛔
⛔ *نفــــــــــــــــرت اور تفرقے کے علمبردار*⛔
⛔ *برطانـــــــــــــوی عمّامے*⛔
اس مقالے کو ضرور پڑہیں اور فارورڈ کریں
★آیت اللہ میرزا شیرازی★ اپنے زمانے کے عظیم مرجع تقلید تھے، یہ وہ ہیں جنہوں نے ایک حکمتِ عملی کے تحت پورے جہانِ تشیع میں تنباکونوشی کو حرام قرار دیا تھا
آیت اللہ میرزا شیرازی (رح) کے ایک بھائی تھے جو "آقابزرگ" کے نام سے جانے جاتے تھے، آقابزرگ کا ایک پوتا/نواسہ تھا جن کا نام تھا "مھدی"
مھدی کے 4 بیٹے تھے:
❕حسن،
⛔محمد
⛔ صادق‼
⛔ اور مجتبی
❕حسن: اسلامی انقلاب کے بعد، لبنان میں مارا گیا.
⛔ محمد: نے نجف میں اپنی مرجعیت کا دعویٰ کیا، لیکن تب بھی اکثر معروف و مقبول مراجع اور علماء نے ان کی مرجعیت کو ماننے سے انکار کیا اور ان کو مرجع ہونے کے لائق نہ سمجھا
ایک ایسا زمانہ تھا کہ انقلاب سے پہلے جب امام خمینی ملک بدر ہوگئے تھے اور عراق چلے گئے تھے تب محمد شیرازی امام حسین کے حرم میں امام جماعت تھے، اس وقت محمد شیرازی نے جماعت کی امامت امام خمینی کو دی اور خود ان کے پیچھے نماز پڑہی تھی
اسی طرح انقلاب کے بعد بھی، ایران عراق جنگ میں عراقی فوج میں شامل شیعوں سے کہا تھا کہ: تم لوگ جس (امام خمینی) کے خلاف لڑنے جارہے ہو، خبردار رہو کہ وہ تمھارا امام ہیں
لیکن ایک ایسا زمانہ بھی آگیا کہ اُسی محمد شیرازی نے امام خمینی کے خلاف ایکٹیویٹیز شروع کی، جس کی بنیادی وجہ تھی محمد شیرازی کا ذاتی اور نفسانی مسئلہ
سید محمد شیرازی نے اپنی خدمات اور امام و انقلاب کی سَپورٹ کے بدلے میں، امام خمینی سے یہ توقع رکھی تھی کہ امام ان کو "عراق کا مرجع" قرار دینگے، لیکن ایسا نہ ہوسکا.
(نوٹ: امام خمینی اپنے زمانے کے عظیم اور سب سے معروف مرجع تھے، وہ اپنے ایک جملے سے اس شخص کو مرجع کہلا سکتے تھے، لیکن ایسا نہ کیا کیونکہ مرجعیت کی اپنی شرایط ہیں، جو کہ ان میں نہیں پائی گئی)
جب محمد شیرازی کو عراق میں وہ ترجیح اور تعریف نہیں ملی، جو وہ چاہتے تھے، تو کویت چلے گئے
وہ انقلاب اسلامی کے بعد، جب امام خمینی رحلت کر گئے، ایران آگئے اور قُم میں رہنے لگے، آخرکار ایران کے نظام اور ولایتِ فقیہ کے خلاف بولنے لگے، جس کی وجہ سے انہیں اپنے گھر میں ہی نظربند رکھا گیا. اور کئی سال گذرنے کے بعد، فوت ہوگئے.
نوٹ: اسلامی نظام کی کچھ مصلحتوں کے تحت انہیں بی بی معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم میں دفنا دیا گیا.
⛔ صادق: سید محمد شیرازی کی وفات کے بعد صادق شیرازی کے دل میں انقلابِ اسلامی کے لیے موجود بغض اور کینے سے فایدہ اٹھا کر، انگلینڈ/برطانیہ نے پہلے سے طے شدہ پلیننگ کے تحت، اسے اپنے پلین کے لیے انتخاب کیا، جس پلین کا مقصد صرف یہ تھا کہ ایرانی اسلامی انقلاب کے خلاف مقابلے اور اس کے خاتمے کے لیے، ایک اور شیعہ حکومت بناکر اٹھائی جائے، جس کا بانی صادق شیرازی ہو
اور اس "شیعہ vs شیعہ" پلین کے ذریعے، اسلامی انقلاب ایران کو ختم کیا جائے.
نوٹ: بعض یہ سوچتے ہیں کہ صادق شیرازی نے سیاست کے میدان کو خالی چھوڑا ہے اور سیاست کے مخالف ہیں، لیکن ایسا بالکل نہیں ہے، ان کی اس بارے میں تصانیف بھی موجود ہیں اور اسلامی سیاست کے بارے میں کئی کانفرنس بھی کیے ہیں
اور یوں ہوا کہ اینگلینڈ کی فایننشلی ایما پر صادق شیرازی کو عراق اور ایران، اور ان کے چھوٹے بھائی مجتبیٰ شیرازی کو کویت میں اپنی طرف افراد جذب کرنے کا حکم ملا اور ان کے گروپس ایکٹیو ہوگئے
اب تلک 15 سے بڑھ کر بڑی وبسایٹس اور 15 بڑی سیٹلایٹ چینلز اس پلین اور ان دو بھائیوں کی خدمت کے لیے فول ایکٹیو ہیں
⛔ صادق شیرازی کی اس بڑی ٹیم نے اسلامی اتحاد کو کاری ضرب پہنچائے ہیں، انہوں نے اہل سنت کے مقدسات کی توہین کرکے، شیعہ سنی مسلمانوں کے دلوں میں نفاق اور کینے کے بیج بو کر دونوں کے درمیان، نفرت کی آگ بھڑکا دی
⛔اس ٹیم کی توہین اور بد دہانی، دید و شنید کے قابل نہیں، یہاں تک کہ اس ٹیم کے ایک بڑے رہنما اور صادق شیرازی کے رایٹ ہینڈ، یعنی یاسر الحبیب نے یہ حد کردی کہ حضرت عائشہ کے خلاف کتاب لکھی جس کتاب کا عنوان ذکر کرنے سے بھی مجھے شرم و حیا آرہی ہے، انہی کتاب و تصانیف اور اس موومنٹ کی انہی گالی گلوچ کی وجہ سے ہزاروں بے گناہ شیعہ، شہید ہوچکے ہیں اور مزید ہورہے ہیں.
یہ گالی گلوچ اور توہین، بدترین انداز اور الفاظ کے ساتھ سیٹالایٹ کے ذریعے دنیا کے کونے کونے میں بیٹھے لوگوں تک پہنچ رہی ہیں، جس کا نتیجہ صرف اسلامی امت میں تفرقہ پہیلانا اور اسلامی وحدت کے خلاف، دشمنوں کو موقع دینا ہے (وحدت، امام خمینی کی انقلابی تعلیمات میں، پہلا سبق ہے، شیرازیوں نے اسی کو سب سے زیادہ نشانہ بنایا ہے) جس کا سب سے زیادہ فائدہ وہابیوں کو پہنچ رہا ہے
(نوٹ: وہابی، یعنی برطانیہ کے بنائے ہوئے اہل سنت. یاد رہے، اگر صادق شیرازی اپنے ارادوں اور پلیننگ میں کامیاب ہوگئے تو اسی طرح شیعوں میں بھی وہابی، داعشی اور طالبان بنینگے، جیسے اہل سنت میں بن چکے ہیں)
⛔شیرازی گروپ کی ایک خاصیت "تکفیر" ہے، یعنی کسی مسلمان کو کافر ثابت کردینا ان کے لیے عام سی بات ہے
ان لوگوں نے بھت سارے عظیم علماء اور مراجع کو جھٹلایا ہے، یہاں تک کہ آیت اللہ بھجت جیسی زاہد شخصیت کو بھی نہیں چھوڑا، اور انہیں بھی کافر کہا
ان کے علاوہ، فخرِ تشیع سید حسن نصراللہ، سید باقر الصدر، سید مقتدی صدر، شہید صادق صدر، یہاں تک کہ آیت اللہ سیستانی کو بھی کافر قرار دے چکے ہیں، جن کی ثبوتیہ ویڈیوز، نیٹ پر موجود ہیں
⛔ایران میں ان کی تفرقہ پھیلانے والی ایکٹیویٹیز پر پابندی، اور امام خامنہ ای (حفظہ اللہ) کا ان کو "برطانوی شیعہ" کا نام دینے کی وجہ سے، اس گروہ نے امام خامنہ ای (حفظہ اللہ) کو بھی کئی بار نشانہ بنایا ہے، اور بد دہانی اور گالی گلوچ کا سہارا لے کر رہبر پر تنقید اور ان کی توہین کی ہے
⛔شیرازیوں نے رہبر انقلاب اور اتحاد بین المسلمین سے مقابلے کے لیے، واضح طور پر اُس ہفتے کا نام "ہفتہ برائت و نفرت" سے بدل دیا جس کا نام رہبر معظم نے "ہفتہ وحدت" رکھا ہے ۔
🔥برطانوی تشیّع کے سرغنے:
⛔1- صادق شیرازی🔥
⛔2- مجتبی شیرازی🔥
⛔3- حسن اللهیاری🔥
⛔4- یاسرالحبیب🔥
⛔5- محمد هدایتی🔥
⛔6- برادر توحیدی (آسٹریلیا)🔥
🔥 برطانوی تشیّع کی چینلز کے نام:
❌1- امام حسین1
❌2- امام حسین2
❌3- امام حسین3
❌4- اباالفضل العباس
❌5- بقیع
❌6- الانوار 1
❌7- الانوار 2
❌8- سلام
❌9- چهارده معصوم
❌10- حضرت خديجه انٹرنیٹ چینل
❌11- الزهرا
❌12- المهدی
❌13- مرجعیت
❌14- امام صادق
❌15- اهل بیت
❌16- فدک
فارورڈ کیجیے گا
✍ محاذ حیدر
اَللّٰهُمَ عَجِّــــــــــل لِوَلیِکَ الفَرَج
Comments
Post a Comment