قرابتداری اورصلہ رحمی 🔵
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
قرابتداروں سے سلوک
🔵 قرابتداری اورصلہ رحمی 🔵
🌹حضرت رسولِ خداؐ:
❶ جو تم سے قطع رحمی کرے تم اس سے صلہ رحمی کرو، جوتم سے برا سلوک کرے تم اس سے اچھاسلوک کرو اور حق بات کہو خواہ تمہارے اپنے خلاف ہی ہو.
(کنزالعمال حدیث٦٩٢٩)
❷ سنت پرعمل کرواور رشتہ داروں کے ساتھ صلہ رحمی کرو.
(بحارالانوارجلد٧٤ ص١٠٣)
❸ جس نیکی کا ثواب بہت جلد ملتا ہے وہ صلہ رحمی ہے.
(بحارالانوار جلد٧٤ ص١٢١)
❹ صلہ رحمی (بروزمحشر) حساب کو آسان بناتی اور بری موت سے بچاتی ہے.
(بحارالانوارجلد٧٤ ص٩٤)
❺ صلہ رحمی شہروں کو آباد کرتی ہے اورعمر کو زیادہ کرتی ہے اگرچہ صلہ رحمی کرنے والے یا جن کے ساتھ صلہ رحمی کی جا رہی ہے نیک لوگ نہ بھی ہوں.
(بحارالانوارجلد٧٤ ص٩٤)
❻ دنیا میں صلہ رحمی برقرار رکھو خواہ سلام کے ذریعہ ہی کیوں نہ ہو.
(بحارالانوار ج۷۴ص۱۱۰)
❼ ایک شخص صلہ رحمی کرتا ہے جبکہ اس کی زندگی کے صرف تین سال باقی ہوتے ہیں تواللہ تعالیٰ وہی تین سال تیس سالوں میں بدل دیتا ہے۔ اور ایک شخص قطع رحمی کرتا ہے جب کہ اس کی عمر میں ابھی تیس سال ہوتے ہیں تواللہ تعالیٰ تین سال کردیتا ہے۔پھر آپ نے یہ آیت تلاوت فرمائی
''یَمحُو اﷲ ُمَایَشَاءُ وَ یُثبِتُ وَ عِندَہ وام الکتاب''
یعنی خداجس کوچاہتا ہے مٹا دیتا ہے اور جس کوچاہتاہے باقی رکھتاہے اوراس کے پاس اصل کتاب (لوح محفوظ) موجود ہے.(رعد/٣٩)
(بحارالانوار جلد٧٤ ص٩۳)
🌹حضرت علی علیہ السلام:
اپنے قوم وقبیلہ کی عزت کرو کیونکہ یہ لوگ تمہارے بال وپر ہوتے ہیں جن کے ذریعہ تم پرواز کرتے ہو اورتمہاری جڑ ہوتے ہیں جس کی طرف تم اپنے آپ کو منسوب کرتے ہو اور تمہارے ہاتھ ہوتے ہیں جن کے ذریعہ تم کسی پرحملہ کرتے ہو.
(بحارالانوار جلد٧٤ ص١٠٥)
🌹حضرت امام محمد باقرؑ:
صلہ رحمی اعمال کو پاکیزہ بنا کر بڑھاتی اور مال کو نشو و نما عطا کرتی ہے، بلاؤں کو ٹالتی اورمدت عمرکو زیادہ کرتی ہے.
(بحارالانوار ج٧٤ ص١١١)
🌹حضرت امام جعفرصادقؑ:
صلہ رحمی اور نیکی حساب کو آسان بناتی ہیں اور گناہوں سے بچاتی ہیں، لہٰذا صلہ رحمی کیا کرو اور اپنے بھائیوں کے ساتھ نیک سلوک کیا کرو خواہ اچھے انداز میں سلام کرنے اورجواب دینے کی صورت میں کیوں نہ ہو.
(بحارالانوارج٧٤ ص١٣١)
🌹حضرت امام علی نقیؑ:
حضرت موسیٰ علیہ السلام نے خداوندعالم سے مناجات کرتے ہوئے عرض کیا:
''خداوندا!جو شخص صلہ رحمی کرتاہے اس کی کیاجزا ہے؟'' ارشادہوا:
''اے موسیٰ! میں اس کی مدت عمر کو بڑھا دیتا ہوں اور موت کی سکرات کو اس پرآسان کر دیتا ہوں!۔''
(بحارالانوارج٦٩ ص٣٨٣)
#صلہء رحمی اور قطع رحمی
Comments
Post a Comment