نکاح ام کلثوم پر ایک قابل مطالعہ تحقیق

,, نکاح ام کلثوم پر ایک قابل مطالعہ تحقیق,,

ازرشحات قلم ,سید ابرار حسین بخاری 12-07-2016
بعض لوگوں کا گمان باطل ہے کہ امیرالمومنین حضرت عمر ابن خطاب کی شادی دختر امیرالمومنین مولا علی المرتضی ؑ ؑسے ہوئی تھی لیکن!!! 

قرآن حکیم ۔لعنت اللہ علی الکاذبین 
جھوٹوں پر اللہ کی لعنت
۔سورۃ آل عمران۔آیت۔61

علم الریاضیات اس بات کی نفی کرتا ہے اور بتاتا ہے کہ یہ بات جھوٹ اورافتراء کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے۔
تاریخ کہتی ہے کہ جب حضرت عمر ابن خطاب اسلام لائے تو ان کی عمر چالیس(40)برس تھی.

 اور تریسٹھ(63) برس کی عمر میں عمر ابن خطاب وفات پا گئے

امیر المومنین علی ؑ دعوت ذوالعشیرہ میں نو(9) برس کے تھے۔

امیر المومنین علی ؑ نے جب سیدۃالنساء العالمین ؑ سے شادی کی تو آپ ؑ  پچیس(25) برس کے تھے۔

یعنی دعوت ذوالعشیرہ کے سولہ(16)برس بعدامیر المومنین علی ؑ کی شادی ہوئی۔

اور عمر بن خطاب دعوت ذولعشیرہ  کے سات(7)برس بعد اسلام لاِئے

یعنی جب حضرت عمر ابن خطاب نے کلمہ پڑھا تو امیرالمومنین حضرت علی ؑالمرتضی سولہ(16)برس کے تھے۔

عمر ابن خطاب کے اسلام لانے کے نو(9) برس بعدامیر المومنین حضرت علی المرتضیؑ کی شادی ہوئی،تب امیر المومنین حضرت علی المرتضی علیہ السلام پچیس (25) برس کے تھے۔  (9+16) 25 = برس

جب  امیر المومنین حضرت علیؑ المرتضی کی شادی ہوئی تب حضرت عمر ابن خطاب (49) برس کے تھے(49=40+9برس)۔

کیا ایسا نہیں ہے؟

اللہ تعالیٰ نے امیر المومنین حضرت علی المرتضیؑ کو شادی کے ایک برس بعد حضرت امام حسنؑ عطا فرمائے۔

دو(2)  برس بعد حضرت امام حسینؑ عطا فرمائے

چار(4)برس بعد حضرت سیدۃ زینبؑ کی ولادت ہوئی۔

 امیر المومنین حضرت علی المرتضی ؑ کی شادی کے چھ(6)  برس بعد سیدۃ اُم کلثوم ؑ اس دنیا میں تشریف لائیں،

پس حضرت سیدۃ اُم کلثومؑ کی دنیا میں آمدکے وقت حضرت عمر ابن خطاب پچپن(55) برس کے تھے۔
(55=49+6 برس)

 حضرت عمر ابن خطاب تریسٹھ(63) برس کی  میں وفات پا گئے۔

 سیدۃ ام کلثومؑ بنت امیرالمومنین حضرت علی المرتضیؑ کی دنیا میں آمد کے بعد  حضرت عمرابن خطاب آٹھ(8)برس زندہ رہے۔
(8=63-55برس)۔

 علماء کے بقول حضرت عمر ابن خطاب کی وفات سے تین(3)برس پہلے شادی ہوئی اور ایک بیٹا پیداہوا جس کا نام زید ابن عمر تھا یوں شادی کے وقت حضرت سیدۃ ام کلثومؑ کی عمر پانچ(5)برس بنتی ہے۔
(5=8-3برس)۔

کیاعقل و منطق اس بات کو قبول کرتی ہے کہ پانچ (5) برس کی عمر میں کسی عورت کی شادی ہو اور بچہ بھی پیدا ہو جائے .؟؟؟

Comments

Popular posts from this blog

امیرمختار ثقفی کی شخصیت اور انکے قیام بارے میں