Posts

Showing posts from November, 2019

بہت سوال ہو گئے شیعوں سےصدیوں سے ہم جواب ہی دے رہےہیںاب آپ کی باری ہے جواب دینے کی؟

بہت سوال ہو گئے شیعوں سے صدیوں سے ہم جواب ہی دے رہےہیں اب آپ کی باری ہے جواب دینے کی؟  ۔١۔ حضرت عثمان کے قتل کا فتوٰی سب سے پہلے کس نے دیا تھا۔  ٢۔ ۔حضرت عثمان کے قاتل کون ہیں۔ ۔٣۔ ۔کیا حضرت عثمان مسلمانوں کے خلیفہ نہی تھے۔ اگر خلیفہ تھے تو حکومتی فوج کہاں تھی۔  ۴۔ ایک اندازے کے مطابق چالیس ہزار فوج تھی خلیفہ کی اس فوج نے حضرت عثمان کو کیوں نا بچایا۔ ۵۔ پورا مدینہ اصحاب رض سے بھرا تھا قتلِ عثمان پر سب خاموش کیوں تھے۔  ٦۔ حضرت عائشہ اور دوسری ازواجِ رسول نے حضرت کو بچانے کی کوشش کیوں نہیں کی۔  ٧۔ ابنِ سبا کون تھا کہاں سے آیا کتنے بندے تھے اس کے ساتھ کیسے اس نے پورے مدینے کو یرغمال بنا لیا یا پھر اصحاب نے اس کے ہاتھ پر بعیت کر لی تھی حضرت عثمان کو قتل کرنے کی۔  ٨۔ مروان کا قتلِ عثمان سے کیا تعلق ہے۔ ۔تین دن۔ تک حضرت کی لاش مدینے کی گلیوں میں کیوں پڑھی رہی۔ اصحاب نے حضرت کا جنازہ کیوں نا پڑھا اگر پڑھا تو ثابت کریں-  ٩۔ حضرت عثمان کو مسلمانوں کے قبرستان میں کیوں دفن نا کیا گیا۔  ١٠ قتلِ عثمان کے وقت اماں عائشہ رض مدینہ چھوڑ کر مکے کیوں چلی گئیں تھیں؟ ...

کیا امیر المؤمنین علی (ع) تین خلفاء کی خلافت کو شرعی اور جائز جانتے تھے؟سوال:

کیا امیر المؤمنین علی (ع) تین خلفاء کی خلافت کو شرعی اور جائز جانتے تھے؟ سوال: توضيح سؤال : حضرت علی (ع) نے معاویہ کو خط لکھا کہ جس میں لوگوں کی خلفاء گذشتہ کی بیعت کرنے کے بارے میں اور خداوند کے اس بیعت سے راضی ہونے کے بارے میں مکمل اور واضح جواب دیں: جواب: علی (ع) کا اس خط سے معاویہ کے لیے استدلال کرنا، قاعدہ الزام کی وجہ سے ہے: حضرت امیر(ع) کا سیرت شیخین کو غیر شرعی جاننا: کیا علی (ع) شورا کی انتخاب کردہ خلافت کے قائل تھے؟ معاویہ نہ مہاجرین میں سے تھا اور نہ ہی انصار میں سے تھا: ابوبکر کی خلافت، اتفاقی اور اچانک تھی: علی (ع) انتصابی خلافت کے قائل تھے: علی (ع)، ابوبکر کی خلافت و حکومت کو غصبی جانتے ہیں: علی (ع)، عمر کو خلافت کے لیے اہل نہیں جانتے تھے: علی (ع)، عثمان کے خلیفہ انتخاب ہونے پر شدید اعتراض کرتے ہیں: علی (ع)، ابوبکر اور عمر کو خیانت کار اور حیلے گر جانتے ہیں: علی (ع) ان تینوں خلفاء کو غاصب خلافت جانتے ہیں: کیا صحابہ کا ایک کام پر اجماع کرنا، یہ خداوند کے بھی راضی ہونے کی دلیل ہے ؟ کیا حضرت زہرا (س) نے بھی ابوبکر کی بیعت کی تھی ؟ کیا علی (ع) مہاجرین اور انصار کے ساتھ تھے؟ ...

بدعت

بدعت اپنی ناقص عقل سے شرعی احکام کو بدلنا یا نئی بات پیدا کرنا باعث گمراہی ہے، شیطان کے دھوکے میں آکر یہ سمجھنا کہ جو عبادت میں اپنی رائے سے کرتا ہوں یہی قرب الہٰی کا باعث ہے، کمال جہالت اور بے دینی ہے کیونکہ ہماری عقلیں جن میں ہزاروں نقص اور سینکڑوں شہوات نفسانی سے مغلوب ہیں، انبیاء کے برابر خداوند تعالیٰ کے قرب اور بعد کا مضمون کب سمجھ سکتے ہیں، مثلا" ایک نصرانی عابد یہ سمجھتا ہے کہ ایسی عبادت اور ریاضت کروں جس کی تکلیف سے مر جاؤں تو مجھے قرب حاصل ہو جائے گا حالانکہ یہ بات عین گمراہی ہے اسی طرح کی جتنی بھی عبادت کرتا جائے گا اتنا ہی کفر اور گمراہی میں زیادہ ہوگا اور خدا سے دور ہوتا جائے گا۔ بدعت کے یہ معنی ہیں کہ " دین میں جس بات کو خدا نے حرام نہیں کیا اس کو حرام کر دیا جائے اور جس کو خدا نے حلال نہیں کیا اسے حلال کیا جائے یا کسی نامکروہ کو مکروہ اور نا واجب کو واجب قرار دیا جائے یا کسی غیر مستحب کو مستحب بنا دیا جائے۔ مثلا" خدا نے فرمایا نماز پڑھنا ہر وقت مستحب ہے لیکن کوئی شخص اس خیال سے کہ خدا نے ہروقت نماز مستحب فرمائی ہے یہ بھی چونکہ ایک وقت نماز ہے، نماز پڑھے اس...

امیرمختار ثقفی کی شخصیت اور انکے قیام بارے میں

امیرمختار ثقفی کی شخصیت اور انکے قیام بارے میں مختار ابن ابی عبید ثقفی پہلی صدی ہجری قمری کے تابعین میں سے تھا، جو طائف کا رہنے والا تھا۔ جو امام حسین (ع) اور آپ کے باوفا اصحاب کے خون کا انتقام لینے کی وجہ سے مشہور ہوا۔ مسلم ابن عقیل جب امام حسین (ع) کے سفیر کے عنوان سے کوفہ آئے تو مختار نے انکی میزبانی کی لیکن حضرت مسلم ابن عقیل کی شہادت کے وقت مختار عبید اللہ ابن زیاد جو اس وقت کوفہ کا والی تھا، کے زندان میں قید تھا۔ مختار نے اپنے قیام کے ذریعے واقعہ عاشورا اور امام حسین (ع) کے قتل میں ملوث بہت سے مجرموں کو قتل کیا۔ بعض اس بات کے معتقد ہیں کہ اس کے قیام کو امام زین العابدین (ع) کی تائید بھی حاصل تھی۔ مختار نے قیام کی کامیابی کے بعد کوفہ پر اپنی حکومت قائم کی اور 18 ماہ حکومت کے بعد مصعب ابن زبیر کے ہاتھوں شہید ہوئے۔ ان کی قبر مسجد کوفہ میں مسلم ابن عقیل کی قبر کے ساتھ واقع ہے۔ نسب اور لقب: مختار ابن ابی عبیدہ ابن مسعود ابن عمرو ابن عمیر ابن عوف ابن عقدہ ابن غیرۃ ابن عوف ابن ثقیف ثقفی کہ جن کی کنیت ابو اسحاق اور لقب کیسان تھا۔ أسد الغابۃ ج4 ص 346 تاریخ طبری، ج 6 ص 7 کہا جاتا ہے کہ فرق...