*عید میلادالنّبی بدعت یا سنت*
💖 *عید میلادالنّبی بدعت یا سنت* 💖
مسجد فاروق اعظم کے خطیب قاری عصمت معاویہ جیسے ھی مدنی کلاتھ ھاوس میں داخل ھوا تو دوکان کے مالک اور بارہ ربیع الاول کے جلسہ جلوس میں نظر نیاز دینے والے شیخ مصطفی سے طنزیہ لہجے میں بولا،
آپ لوگوں بارہ ربیع الاول کے جلسے جلوس کی بدعت کو کب ختم کریں گے
اور پھر دوکان کے ایک کونے میں بیٹھے جعفری صاحب کو دیکھ کر چھڑتے ھوے بولا —---------
جعفری صاحب آپ بارہ ربیع الاول کے جلوس میں کیا کر رھے تھے آپ تو 17 ربیع الاول کو میلاد مناتے ھو ؟
👳🏻 جعفری مسکراتے ھوئے بولا : قاری صاحب پہلی بات تو یہ ھے کہ *ھم لوگوں کو لفظ 12 سے اتنا پیار ھے اتنا پیار ھے کہ* . . . . . . . . . . . 😇
دوسری بات پیامبر اسلام کی ولادت کے دن کی روایات مختلف ھیں, 12 کی بھی ھیں اور 17 کی بھی, ھم آپ کو بھی 17 کے جشن میں دعوت دیتے ھیں ,
*ویسے بھی بارہ اور سترہ میں فرق بھی ھے 5 کا*💐
👳🏼♀ قاری معاویہ : ھم تو سنیوں کے 12 ربیع الاول والے جلوس کے بھی مخالف ھیں آپکے 17 ربیع الاول میں کیسے آ سکتے ھیں, اور ویسے بھی آپ شیعہ تو تقیہ کرتے ھو کیا پتہ نعوذباللہ 12 وفات پیامبر کا روز وفات منانے آیے ھو
👳🏻جعفری :: *قاری صاحب وفات تو وہ منایے جو پیامبر کو مردہ سمجھتا ھو جیسا کہ آپ سمجھتے ھیں ھم بلکہ پورا عالم اسلام پیامبر اسلام کو تو زندہ مانتے ھیں* 😉
👳🏼♀قاری معاویہ :: عید میلادالنبی منانا ایک بدعت ھے جو پیامبر اسلام کے زمانے میں نھی تھی, نہ تو نبی نے منائی اور نہ ھی صحابہ نے اور نہ ھی تابعین نے, اور پیامبر نے فرمایا کہ کل بدعۃ ضلالہ
👳🏻جعفری :: قاری معاویہ صاحب پہلی بات تو یہ ھے کہ پھر تو آپ کا پورا وجود سر سے لیکر پاوں تک پوری کی پوری بدعت ھو کیونکہ آپ بھی تو نبی کے زمانے میں نھی تھے 😜
دوسری بات اللہ کو حاضر ناظر جان کر سچی سچی بتائے کہ کھبی کسی لڑکی یا عورت ذات سے محبت و پیار کیا ھے یعنی کسی کو کہاں ھے کہ مجھے تم سے پیار یا محبت ھے
👳🏼♀قاری معاویہ :: یہ کیسا سوال ھے لیکن آپ نے اللہ کو حاضر ناظر کہہ کر پوچھا ھے تو ھاں اپنی بیوی کو بولا ھے
👳🏻جعفری :: مولانا کیا بول رھیں ھیں آپ نے ایک لڑکی کو کہا ھے کہ مجھے تم سے محبت ھے یہ جملہ تو انڈین فلموں میں شاہ رخ خان کترینہ کیف کو بولتا ھے
👳🏼♀قاری معاویہ :: کیوں سب کو بیوقوف بنا رھے ھو محبت کا لفظ مشترک معنوی ھے اچھی جگہ پر بھی بولا جاتا ہے جیسے بیوی کو اور بُری جگہ پر بھی بولا جاتا ہے جیسے نامحرم کیلے __
👳🏻جعفری :: قاری صاحب یہ ھی تو میں آپ کو سمجھانا چاہ رہا ھوں کہ بدعت کا لفظ مشترک معنوی ھے اچھے کاموں میں بھی استعمال ھوتا ھے اور برے کاموں میں بھی جیسا کہ صحیح مسلم کی کتاب العلم میں حضرت جریر رضی اللہ تعالی عنہ کی روایت ہے کہ پیامبر اسلام نے فرمایا کہ جس نے اسلام میں کسی اچھے طریقے کو رائج کیا اسکو اس کا ثواب ملے گا , امام شافعی نے کہا کہ بدعت کی دو قسمیں ھوتی ھیں بدعت ضلالہ اور بدعت حسنہ (حسن المقصد فی عمل المولد)
البتہ میں آپکو آپ کی ھی کتابوں کا حوالہ یا آپ کےعقیدہ کے مطابق بات اس لیے کر رہا ھوں کہ اگر میں نے اپنی کتابوں کا حوالہ دیا تو آپ ممکن ھے قبول نہ کریں ، چونکہ آپ لوگ بدعت کو دو حصوں ایک حسنہ یعنی اچھی اور دوسری ضلالہ یعنی بری میں تقسیم کرتے ہو اس لیے ایسی بات کر رہا ہوں ورنہ اگر کویی نیا اچھا کام شروع کیا جاے گا تو ہمارے مطابق تو اسکو بدعت ہی نہیں کہا جاے گا 💯
👳🏼♀قاری معاویہ :: دنیا کی مثالوں کو چھوڑو اگر کوئی دینی مثال ھے تو لے آو کہ بدعت بھی ھو اور اچھی بھی ھو
👳🏻جعفری :: *کیا جمعہ والے دن دوسری اذان کو حضرت عثمان نے شروع نھی کیا* ؟
*کیا غائبانہ نماز جنازہ کو پیامبر کے بعد صحابہ نے شروع نھی کیا* ؟
*کیا ایک محفل میں تین طلاق کو ایک کی جگہ تین شمار کرنا خلفیہ دوم نے نہیں شروع کیا تھا*؟
اور اب یہ لیں بخاری شریف ج 3 ص 355، حدیث نمبر 1813، چاپ مصر، 1410 قمری ,
قاری صاحب ذرا اس عبارت کو اونچی آواز میں پڑھیے گا معاویہ صاحب نے جیسے ھی پڑھنا شروع کیا انکے چھرے کا رنگ تبدیل ھونا شروع ھو گیا *کیونکہ حضرت عمر ابن خطاب نے تراویح کے متعلق فرما رھے تھے کہ پیامبر کے زمانے میں نھی تھی لیکن میں اسکو شروع کر رہا ھوں اور یہ کتنی اچھی بدعت شروع کر رہا ھوں* —---------------------—
👳🏼♀قاری معاویہ :: حیران ھو کر😳 یار یہ عبارت تو میں نے پہلی مرتبہ دیکھی ہے پھر بولا وہ تو ٹھیک ھے لیکن کوئی آج کے دور کی مثال ھے تو لیکر آو ___
👳🏻 جعفری :: جناب معاویہ صاحب ابھی تو آپ نے اپنے مدرسے کا سو سالہ جشن منایا ھے فرق صرف یہ ھے کہ آپ مدرسے کی ولادت کا جشن مناتے ھیں اور ھم آمنہ کے لال کی ولادت کا جشن مناتے ھیں,👌 💯👌
قاری صاحب میرے پاس قرآن اور فرمان رسول سے سو سے زیادہ دلائل ھیں لیکن زیادہ عقلی بات اس لیے کر رہا ھوں کہ عام لوگ بھی سمجھ سکیں 💐
یہ بتایے آپ نے جو لباس شلوار قمیض پہنی ھے پیامبر یہ بھی نہیں پہنتے تھے, پس کیا یہ بدعت نھی ھے ؟
سو سال پہلے جب لوڈاسپیکر آیا تو اس وقت بھی چند جاھل مولویوں نے فتوی دیا کہ اسپیکر پر اذان دینا بھی بدعت ھے,
کیا کعبہ کو ھر سال غسل دینا اس پر سونے کی تار ھونا قرآن کا موجودہ شکل میں زیر زبر کے ساتھ ھونا پرنٹینگ کے ساتھ چھاپنا یہ سب بدعت نھی
👳🏼♀قاری معاویہ :: آپ کہنا کیا چاھتے ھیں
👳🏻جعفری :: قاری صاحب دیکھے بدعت کا لغوی معنی ھے نئی چیز,
غور فرمائیں کہ اللہ کا نام ھے بدیع السموات,
پس ھر نئی چیز گناہ اور بدعت نھی ھوتی بلکہ وہ نئی چیز جو قرآن اور اللہ کے رسول کے حکم کے خلاف ھو وہ غلط ھے اسی طرح اصطلاحی طور پر بھی بدعت کا لفظ فقط خلاف دین کام پر صدق کرے گا
👳قاری معاویہ :: لیکن آپ لوگوں نے عید میلاد النبی کا جلوس کہاں سے نکال لیا, اور چھٹی کرنے کیوجہ سے کتنے لوگ ڈسٹرب ھوتے ھیں حکومتی ادارے بھی بند ______________
👳🏻جعفری صاحب سے پہلے شیخ مصطفی بول پڑا, کہ جناب معاویہ صاحب آپ کے منہ سے جلوس کی مخالفت اچھی نھی لگتی کیونکہ ابھی چند سالوں سے آپ اور *آپکی مرکزی تنظیم یکم محرم روز شہادت حضرت عمرفاروق رضی اللہ تعالی عنہ کیئلے جلوس کی کوششوں میں مصروف نھی ھیں* کیا آپ یکم محرم کو چھٹی کا مطالبہ نھی کر رھے, کیا آپ مظلوم مدینہ کے نام پر حضرت عثمان غنی کا دن نھی مناتے, کیا ان صحابہ نے اپنے دن منانے کا کہا تھا کیا انکے بعد آنے والے علماء نے انکا دن منایا؟ تو پھر تم کیوں مناتے ھو؟ مجھے نھی پتہ کہ سعودی ڈے اور عرب بادشاہوں کی تاج پوشی کی رسموں پر آپ وھابیوں کی زبانوں کو کیوں تالے لگے ھوتے ھے —------------------------—
👳🏼♀ قاری معاویہ :: ھم خوشی منانے کے مخالف نھی ھیں اس میلاد کے جلسے جلسوں میں ھونے والے کام جیسے نامحرم خواتین کا آنا, فضول خرچی کرنا, بعض اوقات ناچ گانا کی طرز پر پڑھے جانے والے نعتیہ کلام کا ھونا یہ غلط ھے __
*اتنی دیر میں اچانک جعفری صاحب نے ایک تھپٹر قاری صاحب کے چھرے پر دے مارا* جو ناک پر زور سے لگا اور سب لوگ حیران و پریشان ھو 😳
قاری صاحب غصے میں آ گے اور اس سے پہلے کہ جعفری صاحب گریبان پکڑتے سب لوگوں نے انکو پکڑ لیا اور شیخ مصطفی صاحب بولے جعفری صاحب آپ کی ساری باتوں کی میں تائید کرتا ھوں اور خوش بھی ھو رہا تھا لیکن آپ نے قاری صاحب کو تھپٹر کیوں مارا اگر آپ نے معافی نہ مانگی اور اسکی توجیہ بیان نہ کی تو میں ناراض ھو جاوں گا _
جعفری صاحب نے سب کو ٹھنڈا کیا پہلے تو سب لوگوں اور خصوصا قاری صاحب سے معافی مانگی اور پھر بولا کہ یہ دراصل قاری صاحب کے سوال کا جواب تھا
سب لوگ حیران کیا مطلب 😳
جعفری صاحب نے کہا کہ جناب قاری معاویہ صاحب دراصل آپ کی ناک پر مکھی بیٹھ گی تھی میں تو مکھی اُڑنا چاہ رہا تھا
قاری صاحب غصے میں بولے تو مکھی اڑانی چاھیے تھی نا, ناکہ تھپٹر مارنا چاھیے تھا😡
👳🏻جعفری : *قاری صاحب یہ ھی بات تو آپ کو سمجھانا چاھتا تھا کہ اگر میلاد کے جلسے جلوسوں میں کوئی نامناسب کام ھوتا ھے تو ان غلط کاموں کو ختم کیا جاے نہ کہ میلاد کے پروگراموں کو* 👍
شادی پر ناچ گانا اور کتنی قسم کے غیر شرعی کام ھوتے ھیں تو کیا آپ شادی کو ختم کریں گے یا ان غلط حرکتوں کو ؟
آج دنیا میں بعض مذھبی راہنماء غلط کام کرتے ھیں مثلا پادری جنسی معاملات میں ملوث تو کیا انہوں نے گرجا گھر ختم کر دیے, معذرت کے ساتھ کیا بعض مدارس دینی میں مولوی غلط کام نھی کرتے تو کیا مدارس ختم کر دیں, کیا جہاد کے نام پر غلط کام نھی ھوتے تو اس کا کیا مطلب ھے جہاد ختم کر دیا جائے ___
نھی نھی بلکہ آپ کا جواب ھو گا کہ ان لوگوں کی غلطیوں کیوجہ سے وہ مسجدیں مدرسے اور جہاد ختم نھی کیا جاے گا اس طرح میلاد کے پروگراموں میں ھونے والی بعض غلطیوں کی وجہ سے جشن میلاد کو ختم نھی کیا جاے گا ✔ 💯 ✔
اچانک قاری صاحب کے موبایل کی گھنٹی بجی اور انکا چھرہ خوشی سے کھل اٹھا اور بولا جعفری صاحب جاؤ آج میں نے تمہیں معاف کیا کیوں کہ ابھی خبر ملی ھے کہ میرے گھر بیٹے کی ولادت ھوئی ھے اور شیخ صاحب ھماری بیگم نے کہا ھے کہ چند سوٹ لیتے آیے گا شاید بچہ پیدا ھونے کی خوشی میں نرس یا دائی کو دینے ھیں 🌷
قاری صاحب جانے لگے تو جعفری صاحب مسکرا کر بولے قاری صاحب اگر آپ بیٹے کی ولادت پر خوش ھو کر دوسروں کو معاف کر سکتے ھیں تو کیا اللہ تبارک و تعالی اپنے حبیب کی ولادت کی خوشی میں اسکا میلاد منانے والوں کو معاف نھی کر سکتا 👍💯
*اور قاری صاحب نرس یا دائی کو سوٹ دینے سے پہلے سوچ لیجے گا کہ یہ کہیں بدعت تو نہیں* ☺️
نوٹ ! ندای بندگی کی تمام تحریروں کو بغیر کسی بھی تبدیلی کے آگے سینڈ کرنے کی اجازت ھے ( اجرکم عند اللہ )
┏━━━━━━ ✨✨✨✨━━━━━━┓
⠀ ✍ میم ۔ نون ۔ خان ✍
🌷 +989125121412 🌷
┗━━━━━━ ✨✨✨✨━━━━━━┛
Comments
Post a Comment