عید میلادالنبی پر وہابیوں کے اعتراضات

🌹🌹🌹🌹🌹🌹1337ھ میں یعنی آج سے تقریبا 103 سال پہلے
 #میلاد شریف کے متعلق وہابیہ نے ایک اشتہار چھاپہ جس میں شکوک وشبہات کا اظہار کیا گیا
اور ان شکوک وشبہات کا جواب دینے والے کو 100 روپے انعام دینے کا اعلان بھی کیا،،
اس اشتہار کا جواب اس صدی کے مجدد حامی سنت ماحی بدعت  پیر طرقت رہبر شریعت 
#الشاہ امام احمد رضا خان  علیہ رحمتہ الرحمن نے دیا
اور فرمایا اگر وہابیت اس جواب کا جواب دیدے  
تو 200 روپے انعام  وصول کرے،،،
وہ سوال و جواب ھدیہ قارئیں کرام کیا جاتا ہے 
خود بھی استفادہ کریں اور آگے شیئر کر کے دوسروں کو بھی موقع دیں::
فتاوی رضویہ شریف سے ملاحظہ فرمائیں، ،
#مسئلہ 97 از امرتسر کٹرہ پرجہ مرسلہ غلام محمد دکاندار 27 ربیع الاول شریف 1337ھ

ثبوت مولود شریف پر سو روپیہ انعام 
آج کل جس رسم کا رواج ہے ہمارے علم میں یہ بے ثبوت بات ہے اس کے ثبوت دینے پر انجمن ہذا ( انجمن اہل حدیث امرتسر ) کی طرف سے یکم ربیع الاول کو ایک اشتہار انعامی 10 روپیہ شائع ہوچکا ہے مگر میاں فیروزالدین صاحب سوداگر آنریری مجسٹریٹ فرماتے ہیں کہ یہ انعام کم ہے اس مسئلہ کا فیصلہ ہونا ضروری ہے  اس لئے میاں صاحب موصوف مروجہ مولود (میلاد) کا ثبوت قرآن یا حدیث  یا فقہ میں سے دینے والے کو یک صد (100) روپیہ انعام دینے کا اعلان کرنے کی ہم کو اجازت دیتے ہیں، 
امید ہے حامیان مولود شریف ضرور توجہ کرکے انعام مرقومہ کے علاوہ ثواب دارین بھی حاصل کریں گے، 
#نوٹ 
واضح رہے  کہ ایچ پیچ کا کام نہیں،
صرف حوالہ کتاب مع عبارت شائع کر دینا کافی ہے جس میں  لکھا ہو کہ ربیع الاول کے مہینہ میں مجلس مولود کیا کرو
 مجلس مولود کرنا ثواب ہے
ہماری طرف سے اجازت ہے کہ امامان دین میں سے کسی ایک امام کا قول دکھا دیں جو کسی مستند کتاب میں ہو،
اگر اتنا بھی ثبوت نہیں تو پھر ایسی بے ثبوت بات کو چھوڑنے میں ذرا دیر نہ کریں 
ورنہ خدا کے سامنے جواب دہی ہوگی ۔
والسلام خاکسار محمد ابراہیم شال مرچنٹ نائب سیکریٹری انجمن اہل حدیث امرتسر 13 دسمبر،
                        ،،،،،،،،،الجواب،،،،،،،،،،
وہابیہ کو دو سو (200) روپے انعام  
حامدا و مصلیا و مسلما 

(1) اللہ تعالی فرماتا ہے
وَأَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ 
(پارہ 30 سورہ والضحی ایت 11)
اپنے رب کی نعمت کا خوب چرچا کرو،

#اگر وہابیہ ثبوت دے دیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت نعمت نہیں یا مجلس میلاد مبارک اس نعمت کا چرچا نہیں تو 40 روپے انعام، 

(2) اللہ تعالی فرماتا ہے 
وَذَكِّرْهُم بِأَيَّامِ اللہ 
(پارہ   سورہ ابرہیم ایت 5 ) 
انھیں اللہ کے دن یاد دلاو ،

#اگر وہابیہ ثبوت دے دیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ کی ولادت کا دن اللہ کے عظمت والے دنوں میں نہیں یا مجلس میلاد اس دن کا یاد دلانا نہیں  تو 40 ورپے انعام 

(3)اللہ تعالی فرماتا ہے 
 قُلْ بِفَضْلِ ٱللَّهِ وَبِرَحْمَتِهِۦ فَبِذَٰلِكَ فَلْيَفْرَحُواْ
(پارہ  سورہ یونس ایت 58)
تم فرمادو کہ اللہ کے فضل اور اس کی رحمت ہی پر لازم ہے کہ خوشیاں مناو۔

#اگر وہابیہ ثبوت  دیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہیں یا مجلس میلاد اس فضل و رحمت کی خوشی نہیں تو 40 ورپے انعام ۔

(4) اللہ تعالی فرماتا ہے 
وَمَا آتَاكُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ وَمَا نَهَاكُمْ عَنْهُ فَانتَهُوا
(پارہ    سورہ  الحشر    ایت 7 )
جو رسول تمہیں دے وہ لو اور جس سے وہ منع کریں اس سے باز رہو 

#اگر وہابیہ ثبوت دیں کہ قرآن مجید یا حدیث شریف میں کہیں مجلس میلاد مبارک کو منع فرمایا تو 40 روپے انعام 

،،،،#ضروری اطلاع، ،،،،
واضح رہے کہ ایچ پیچ کا کام نہیں 
صرف وہ آیت یا مع حوالہ کتاب  و صحیح اسناد حدیث شائع کر دینا کافی ہے جس میں لکھا ہو کہ ربیع الاول کے مہینے میں مجلس میلاد نہ کیا کرو
و مجلس میلاد کرنا عذاب ہے 
بلکہ ہماری طرف سے اجازت ہے کہ چاروں  اماموں یا صحاح ستہ 
کے چھ (6) مصنفوں میں سے کسی ایک امام کا قول مذکور  دکھا دیں 
جو کسی مستند کتاب میں ہو، 
اگر منع کا اتنا ثبوت بھی نہیں تو پھر ایسے بے ثبوت منع کو چھوڑنے میں ذرا دیر نہ کریں 
ورنہ خدا کے سامنے جواب دہی ہوگی ۔

(5) اہلحدیث  کی کانفرنس 
اور اس میں سیکریٹری وغیرہ مقرر کرنااور بننا
اور اس کے بڑے سالانہ جلسے 
اور انکی ہیئت کذائی 
اور اہلحدیث کا اخبار چھاپنا 
اور اس کی پیشگی قیمت (ایڈوانس)  لینا 
اور رد آئمہ میں کتابیں چھاپنا
اور ہیئت مروجہ (موجودہ صورت) پر مدرسے بنانا
اور ان میں تنخواہ دار مدرسین رکھنا
سہ ماہی 
ششماہی 
سالانہ امتحان ہونا،
ان میں پاس کے نمبر ٹھہرانا
کسی مسئلہ کا ثبوت مانگنے پر اشتہار چھاپنا
اس پر درس کا نصاب معین کرنا 
انعام ٹھہرانا
ان سب باتوں کا اگر 
#وہابیہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یا صحابہ ،تابعین ،یا چار امام یا چھ 
مصنف صحاح سے ثبوت دے دیں تو 40 ورپیہ انعام ۔

اور ثبوت نہ دے سکیں تو پھر ایسی بے ثبوت باتوں کے چھوڑنے میں ذرا دیر نہ کریں

Comments

Popular posts from this blog

امیرمختار ثقفی کی شخصیت اور انکے قیام بارے میں