نامحرم کو دیکهنا کیوں حرام ہے ...؟*

✨ *نامحرم کو دیکهنا کیوں حرام ہے ...؟*

🌺علمی دلیل !!!

بسمہ تعالی 
ایک عالم دین سے سوال ہوا:
*کیا حرج ہے کہ انسان جنس مخالف کو دیکهے اور لذت اٹھائے  !!! ؟*

جواب : 

1_ دیکهوگے ، چاہوگے ، اس کا وصال حاصل نہیں ہوسکےگا ، افسردہ و پژمردہ  ہوجاوگے ... !

2_ دیکهوگے ، شیفتہ و عاشق ہوجاوگے ، عیبوں کو نہیں دیکهوگے ، شادی کرلوگے ، طلاق دیدوگے ... !

3_ دیکهوگے، مستقل اسی کو سوچوگے  ، اللہ کی یاد سے غافل ہوجاوگے ، عبادت میں لذت محسوس نہیں کروگے ...

4_ دیکهوگے ، اپنے شریک حیات سے اس کا مقابلہ کروگے ، پریشان و ناراحت ہوگے ، بداخلاقی کروگے ... !

5_ دیکھوگے ، لذت اٹهاوگے ، اس لذت کے عادی ہوجاوگے ، چشم چران ہوجاوگے ، 
دوسروں کی نظروں میں خوار ہوجاوگے ...!

6_ دیکھوگے ، لذت اٹھاوگے ، 
اللہ کی محبت تمہارے دل سے کم ہوجائیگی ، تمہارا ایمان کمزور ہوجائیگا ...

7_ دیکھوگے ، عاشق ہوجاوگے ، 
 حلال طریقہ سے حاصل نہیں کرسکوگے  
گناه میں مبتلا ہوگے ... ! 

لہذا اسلام نے ایک جملہ میں بتادیا: 
*اپنی نگاہ کو جنس مخالف سے بچاو ...*

🍃🌹اللہ کی خاطر نامحرم کو نہ دیکھنے میں ایک شیرینی و مٹھاس ہے کہ جس کو صرف اس جہان کے پاکیزہ آنکھوں والے چکھتے ہیں...🌹🍃 

قال رسول الله صلی الله علیہ وآلہ وسلم : 

اپنی آنکھوں کو نامحرم سے بچاو تاکہ عجائب کو دیکهو... !!! 

التماس دعا 🤲🏻

Comments

Popular posts from this blog

امیرمختار ثقفی کی شخصیت اور انکے قیام بارے میں

بہت سوال ہو گئے شیعوں سےصدیوں سے ہم جواب ہی دے رہےہیںاب آپ کی باری ہے جواب دینے کی؟

کیا امیر المؤمنین علی (ع) تین خلفاء کی خلافت کو شرعی اور جائز جانتے تھے؟سوال: