امام علی ع اگر اتنے بہادر تھے تو جنابِ فاطمہ علیہ سلام پر جب ظلم کیا جا رہا تھا تو امام علی علیہ سلام نے کیوں نہیں روکا۔

سوال۔
امام علی ع اگر اتنے بہادر تھے تو جنابِ فاطمہ علیہ سلام پر جب ظلم کیا جا رہا تھا تو امام علی علیہ سلام نے کیوں نہیں روکا۔

*جواب:*

تحریر :سید فرزند مصطفی موسوی


*پوری تحریر پڑھ کر نتیجہ حاصل کریں۔* بلکل مختلف پہلو


یہ سوال وہ کرتے ہیں جنکے دل بغض  علی علیہ السلام سے بھرے ہوئے ہیں 
*فرض کریں فرض کریں*
امام علیہ السلام نے تلوار اٹھائی ہوتی

تو نواصب کے اعتراضات اور *دلائل یہ ہوتے*۔
1- یہ ہیں شعیوں کے امام جو ایک زمین کے لیے صحابہ کو قتل کرتے رہے؟ یہ نواصب کا اعتراض ہونا تھا
2-جناب یہ دو بھائیوں کی لڑائی تھی اس میں دونوں فریق حق پر تھے۔ یہ دلیل جو معاویہ لع لے بارے دی جاتی ہے وہ امام علی علیہ السلام کی شیخین کے ساتھ جنگ پر دلیل دی جاتی۔
3- مولا علیہ سلام پر کفر کے فتوے لگا دئے جاتے۔

جی ہاں آپ تاریخ اٹھا لیں جب حضرت ابو بکر کے خلاف *سعد بن عبادہ جیسے عظیم صحابی نےبعیت سے انکار کیا تو انکی ٹارگٹ کلنگ کر دی گئی۔*

مالک بن نویرہ جیسے صحابی نے *محض زکات دینے سے انکار کیا تلوار نہیں اٹھائی* تو انکا حشر دیکھیں کیا کیا گیا کہ انکو مرتد قرار دے کر پورے قبیلے سمیت قتل کرکے صحابیہ خواتین کی بے حرمتی کی گئی اور مالک بن نویرہ رضی اللہ کی بیوی سے اسی رات زنا کیا گیا۔

ان حقائق کے بعد اسکے جواب کو تین حصوں میں تقسیم کرتے ہیں




 ایک سوال کے مقابلے میں وہی سوال وہی اصول۔

*جب اللہ ہر چیز پر قادر اور سب سے زیادہ طاقتور* ہے تو اور ستر ماوں سے زیادہ پیار کرتا ہے۔ 
اسکے باوجود *ابلیس کے خلاف کچھ نہیں کرتا۔* 


مثلاً

انسان قتل ہوتے ہیں *اللہ خاموش*

تین چار سال کی بچیوں کو زبح کرتے ہیں *اللہ خاموش*
ایک ابلیس کڑوروں انسانوں کو گمراہ کرتا ہے *اللہ خاموش*


*خانہ کعبہ پر حملہ کر کے اسے گرا دیا جاتا ہے*
اللہ کا گھر جلا دیا جاتا لیکن *اللہ خاموش* 
خانہ کعبہ میں کرین گرتی ہے اور *اللہ کے مہمان حجاج* دردناک طریقہ سے مر جاتے ہیں۔ *اللہ خاموش*



تو یہ الزام جو یزیدیت پرست مولا علی ع پر لگاتے ہیں اس اصول پر تو نعوز باللہ *اللہ کی زات بھی باعث سوال بن جاتی ہے*۔
تو اگر مولا علیہ سلام کے خاموش رہنے پر اعتراض کرتے ہیں تو پھر اس بارے کیاخیال ہے
________________

*دوسرا حصہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رحلت کے بعد کی صوتحال*

کفار کی یہی کوشش تھی کہ اسلام کی کمزور بنیادوں کو گرا دیا جائے۔ صحابہ آپس میں لڑ رہے تھے اور کئی صحابہ کو منکرین زکات قرار دے کر قتل کیا جا چکا تھا اس حالت میں امام علی علیہ السلام بھی اگر تلوار اٹھا لیتے تو اسلام کا آج نام بھی نہ ہوتا۔

*امام علی علیہ السلام نے اسلام کی بقا کے لیے تلوار بھی اٹھائی اور تلوار نہیں بھی اٹھائی* 
یہاں امام علی علیہ السلام نے تلوار نہ اٹھا کر اسلام بچایا

*تیسرے حصے* میں امام علیہ سلام کی سیرت کا جائزہ۔

مولا علی ع اور عام بندے میں فرق یہی ہے کہ مولا علی *اپنی زات کے لیے کبھی نہیں لڑتے تھے*

جب  ایک کافر ملعون نے مولا علی علیہ السلام  کے منہ پر تھوکا تو میرے پاک امام ع نے اسے چھوڑ دیا۔ 
*صحابہ بہت حیران ہوئے* کہ اے علی اس نے آپ کے منہ پر تھوکا اور آپ نے اسے چھوڑ دیا؟؟

مولا علی ع نے فرمایا۔ جب میں اسے قتل کر رہا تھا تو اسوقت میرے اندر اسلام کی خاطر قتل کرنے کی نیت تھی۔

جونہی اس نے میرے منہ پر تھوکا

تو میرا اندر تھوڑا سا زاتی غصہ آنے کا احتمال پیدا ہو گیا۔ تو میں نے اس لیے چھوڑ دیا کہ کل اللہ کے حضور یہ نہ ہو کہ *علی نے زاتی غصہ کی وجہ سے کافر کو قتل کیا*


یہی اصول امام علی ع نے جنابِ سیدہ فاطمہ ع کی دفعہ اپنایا۔

امام ع کو معلوم تھا کہ اگر انہوں نے تلوار اٹھا لی تو کل۔کوئی ملوانا مولوی اٹھ کر کہے گا کہ دیکھو علی کا تو کام۔ہی لڑائی جھگڑا تھا 



*اور دیکھو علی ع جائداد کی خاطر صحابہ کا قتل کیا*
یا قاتل و مقتول کو بھائی بھائی بنا دیا جاتا۔
__________

*حق ہونے کے باوجود حق کا تقاضہ کرنا لیکن تلوار نہ اٹھانہ سنت رسول اللہ*


اور آخر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم 
کی صلح خدیبیہ کو دیکھتے ہیں۔

*کیا حج کرنا مسلمانوں صحابہ کا حق نہیں تھا؟*

تو پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مولا علی علیہ السلام جیسے بہادر جنہوں نے ہر جنگ میں فتحیابی دلائی۔ کیوں *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے  اپنا حق چھوڑا*

تو اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حق رکھنے کے باوجود *اسلام کی خاطر کفار سے لڑنے کی بجائے صلح کر سکتے ہیں* تو امام علی علیہ سلام *اسلام کی خاطر فدک کا حق، خلافت کا حق مانگ کر خاموش   رہیں تو اعتراض کیسا*



والسلام

*ہماری سائٹ وزٹ کر کے ہر موضوع پر سکین پیجز حاصل کریں*
shiahaq.com

Whatsapp

https://chat.whatsapp.com/FtEwG3boW6F5B5TQLf0qSf

Comments

Popular posts from this blog

نماز کے تشہد میں شہادت ثالثہ پڑھنے پر دی جانے والی ایک دلیل پر چند گزارشات