*حدیثِ اٙنا مدینتہ العلم وعلی بابھا*میں اضافہ کس نے کیا۔؟
*حدیثِ اٙنا مدینتہ العلم وعلی بابھا*
میں اضافہ کس نے کیا۔؟
زبردست تحقیق
از رشحاتِ قلم
*سید ابرار حسین بخاری،*
حدیثِ مدینتہ العلم میں اضافہ کذاب ابن کذاب و دشمن اہلبیت علیہم السلام کا کارنامہ ھے:
حدیثِ مدینتہ العلم
"میںؐ علم کا شہرِ ھوں اور علیؑ اس کا دروازہ ھیں
اس حدیث میں اضافہ کرنے والا شخص "اسماعیل بن علی بن مثنی الاسترآبادی الواعظ" ھے.
حافظ ابن حجر عسقلانی اس کے حالات میں بیان کرتے ھیں:
"غیث بن علی الصوری بیان کرتے ھیں کہ ھمیں سہل بن بشر نے اپنے الفاظ میں کئی بار بیان کیا کہ اسماعیل ابن علی الواعظ دمشق میں وعظ دیا کرتا تھا: ایک بار ایک شخص نے کھڑے ھوکر اس سے حدیث
*"انا مدینتہ العلم وعلیُ بابھا"*
سے متعلق دریافت کیا تو اس نے کہا کہ یہ مختصر اور نامکمل ھے اصل حدیث یوں ھے...
"میں علم کا شہر ھُوں ابوبکر اس کی بنیاد ہیں عمر اس کی دیوار ہیں عثمان اس کی چھت اور علی اس کے باب یعنی دروازہ ہیں"
سہل بن بشر کہتے کہ جب لوگ اسماعیل بن علی سے اس حدیث کی سند کا مطالبہ کرتے تو وہ لوگوں سے وعدہ کرلیتا کہ وہ سند ضرور بتائے گا.
حافظ ابن حجر مزید کہتے ھیں کہ اسماعیل سے متعلق عبدالعزیز, شافع بن ابوعوانہ, ابوسعد بن ابوبکر الاسماعیلی, امام حاکم نیشاپوری, امام سلمی اور دیگر حضرات فرماتے ہیں کہ یہ شخص (اسماعیل بن علی بن مثنٰی) قصے بیان کیا کرتا تھا اور جھوٹ بولتا تھا اس کے چہرے پر متقین کی کوئی علامت نہین تھی۔
امام نخشبی کہتے ہین میں ابونضر عبیداللہ بن سعد کے پاس مکہ میں حاضر ہوا تو اس کے متعلق پوچھا انہوں نے کہا کہ اسماعیل بن علی بن مثنٰی جھوٹا اور جھوٹے کا بیٹا ہے نہ اس سے حدیث لی جاتی ھے اور نہ ھی اس کی کوئی عزت ھے میں نے اس کی اور اس کے باپ کی احادیث کی تحقیق کی تو معلوم ھوا کہ وہ منگھڑت متنوں کو صحیح سندوں پر چڑھا کر بیان کردیتا ھے."
📚لسان المیزان
حافظ ابن حجر عسقلانی جلد١ صفحہ٦٥٢
مزید امام ذھبی اسماعیل بن علی بن مثنٰی کے حالات بیان کرتے ھوئے کہتے ہیں کہ:
ابن طاھر کہتے ھیں کہ لوگوں نے اس کے روبرو بیت المقدس کے اندر اس کی حدیثیں پھاڑ ڈالی تھیں.
📚میزان الاعتدال
امام ذھبی جلد١صفحہ٣٩٨ رقم: ١٣٣١
*~~~~~~~~~~~~~~~~*
_المشتہر -&- پیشکش:-_
_______________________
*"سنی حسینی مشن۔"*
*عالمی مٍشن دفاعٍ ألٍ رسُولﷺ*
*ورلڈ سنی حسینی مشن،*
*"ورلڈ خُدّامِ سیّدہ زھراءؑ فورم"*
*"سنی حسنین کریمینؑ مشن،"*
*ورلڈ غلامانٍ ألٍ محمّدﷺ*
*انٹرنیشنل سنی حُسینی فورم*
*~~~~~~~~~~~~~~~~~*
Comments
Post a Comment