نماز کے تشہد میں شہادت ثالثہ پڑھنے پر دی جانے والی ایک دلیل پر چند گزارشات
*** نماز کے تشہد میں شہادت ثالثہ پڑھنے پر دی جانے والی ایک دلیل پر چند گزارشات *** ہمارے ملک کو یہ خاصیت حاصل ہے کہ ہمارے ہاں غیر اہم مسائل کثرت سے پائے جاتے ہیں۔ ان غیر اہم مسائل کی بنیاد پر لوگوں کے ایمان، ان کے حسب و نسب کا فیصلہ کیا جاتا ہے اور عوام میں تفرقہ ڈالا جاتا ہے۔ انہی مسائل میں سے ایک مسئلہ نماز میں شہادت ثالثہ پڑھنے کا مسئلہ ہے۔ یہ مسئلہ دنیا میں کہیں پر نہیں پایا جاتا سوائے ہمارے خطے کے۔ ہمارے بے لگام خطباء اس مسئلے کی بنیاد پر جو ظلم منبر سے ڈھا رہے ہیں قوم پر وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ ہم نے اس موضوع پر ایک مفصل آرٹیکل لکھا تھا جسے آپ سب کی خدمت میں شئیر بھی کیا گیا۔ اس آرٹیکل میں کتب کے اسکین صفحات کے ساتھ اس موضوع پر جتنے دلائل دئے جاتے ہیں ان دلائل پر محاکمہ کیا گیا تھا۔ لیکن ایک مسئلہ اس آرٹیکل میں ڈسکس نہیں کیا گیا تھا۔ وہ مسئلہ یہ تھا کہ عموما خطباء اپنی دکان چمکانے کے لئے اس مسئلے پر جو دلائل دیتے ہیں وہ اس طرح سے ہوتے ہیں کہ ان میں بجائے یہ کہ آئمہؑ کا کوئی معتبر و قطعی فرمان پیش کیا جائے نماز میں شہادت ثالثہ پڑھنے پر لیکن اس کی بجائے ولائت کی اہمیت و ضرور...