(" یہ اقتدار کا بھوکا ھے " مخالفینِ حق کا قدیم حربہ )
(" یہ اقتدار کا بھوکا ھے " مخالفینِ حق کا قدیم حربہ ) " یہ بھی مخالفینِ حق کا قدیم حربہ ھے کہ جو شخص بھی اصلاح کے لیے کوشش کرنے اُٹھے اُس پر یہ الزام فورًا چسپاں کر دیتے ہیں کہ " کچھ نہیں ، بس اقتدار کا بھوکا ھے ۔" یہی الزام فرعون نے حضرت مُوسیٰؑ اور ہارونؑ پر لگایا تھا کہ " تم اِس لیے اُٹھے ہو تمھیں ملک میں بڑائی حاصل ہو جائے ( یونس ۔ 78 ) ۔ یہی حضرت عیسیٰؑ پر لگایا گیا کہ " یہ شخص یہودیوں کا بادشاہ بننا چاہتا ھے ۔" اور اِسی کا شُبہ نبیﷺ کے متعلق سردارانِ قریش کو تھا ، چنانچہ کئی مرتبہ انہوں نے آپؐ سے یہ سودا کرنے کی کوشش کی کہ اگر اقتدار کے طالب ہو تو " اپوزیشن " چھوڑ کر " حزبِ اقتدار " میں شامل ہو جاؤ ، تمھیں بادشاہ بنائے لیتے ہیں ۔ اصل بات یہ ھے کہ جو لوگ ساری عمر دنیا اور اس کے مادّی فائدوں اور اس کی شان و شوکت ہی کے لیے اپی جان کھپاتے رہتے ہیں ، اُن کے لیے یہ تصوّر کرنا بہت مشکل بلکہ ناممکن ہوتا ھے کہ اِسی دنیا میں کوئی انسان نیک نیّتی اور بےغرضی کے ساتھ فلاحِ انسانیت کی خاطر بھی اپنی جان کھپا سکتا ھے ۔ وہ خود چونکہ اپ...