کسی بشر میں ہزار خامی

کسی بشر میں 
ہزار خامی
اگر جو دیکھو
تو چپ ہی رہنا
کسی بشر کا
جو راز پاو
یا عیب دیکھو
تو چپ ہی رہنا 
اگر منادی کو لوگ آئیں
تمہیں کُریدیں
تمہیں منائیں
تمہاری ہستی کے گیت گائیں
تمہیں کہیں کہ 
بشر میں دیکھی برائیوں کو
بیان کر دو
تو چپ ہی رہنا
جواز یہ ہے
دلیل یہ ہے
ضعیف لمحوں کی لغزشوں کو
حرام ناطے کی قربتوں کو
ہماری ساری حماقتوں کو
ہماری ساری خباثتوں کو
وہ جانتا ہے
وہ دیکھتا ہے
مگر وہ چپ ہے
اگر وہ چپ ہے
تو میری مانو
وہ کہہ رہا ہے
کہ چپ ہی رہنا...

Comments

Popular posts from this blog

امام ع کے جنازہ پر تیر...ایک تحقيق

امیرمختار ثقفی کی شخصیت اور انکے قیام بارے میں

أمير المؤمنين امام علی علیہ السلام ،،🛑 کیا خلفاء کے پیچھے نماز پڑھتے تھے ۔۔ !!