ولی اللہ سے متعلق قرآن کی رھنمائ :
ولی اللہ سے متعلق قرآن کی رھنمائ :۔
يٰۤاَ يُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَتَّخِذُوۡۤا اٰبَآءَكُمۡ وَاِخۡوَانَـكُمۡ اَوۡلِيَآءَ اِنِ اسۡتَحَبُّوا الۡـكُفۡرَ عَلَى الۡاِيۡمَانِ ؕ وَمَنۡ يَّتَوَلَّهُمۡ مِّنۡكُمۡ فَاُولٰۤٮِٕكَ هُمُ الظّٰلِمُوۡنَ
اے ایمان والو! اپنے باپ اور اپنے بھائیوں کو دوست نہ سمجھو اگر وہ ایمان پر کفر پسند کریں، اور تم میں جو کوئی ان سے دوستی کرے گا تو وہی ظالم ہیں
قرآن آپکی مکمل رھنمائ کرتے ھوئے آپکو ھدایت کرتا ھے اگر تمھارے باپ یا بھائیوں میں سے کوئ بھائ کفر یا شرک کی طرف مائل ھے تو اسے اپنا ولی نہ بناؤ بلکہ ایسے شخص کو اپنا ولی بناؤ جو ھر معاملے اللہ سے رجوع کرے اور اسی پر بھروسہ و توکل کرتے ھوئے اسے پکارے ایسے لوگوں میں نبی و امام اور صاحبان ایمان سب شامل ھیں جیسا کہ سورہ مائدہ کی آیت 50 میں منع کرتے ھوئے کہا
۞ يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَتَّخِذُوا الۡيَهُوۡدَ وَالنَّصٰرٰۤى اَوۡلِيَآءَ ؔۘ بَعۡضُهُمۡ اَوۡلِيَآءُ بَعۡضٍؕ وَمَنۡ يَّتَوَلَّهُمۡ مِّنۡكُمۡ فَاِنَّهٗ مِنۡهُمۡؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا يَهۡدِى الۡقَوۡمَ الظّٰلِمِيۡنَ
اے ایمان والو! یہود و نصاریٰ کو دوست نہ بناؤ وہ آپس میں ایک دوسرے کے دوست ہیں اور تم میں جو کوئی ان سے دوستی رکھے گا تو وہ انہیں میں سے ہے بیشک اللہ بے انصافوں کو راہ نہیں دیتا ۔
اور سورہ مائدہ کی آیت 55 اور 56 میں بتایا کہ کون کون تمھارا ولی ھے
اِنَّمَا وَلِيُّكُمُ اللّٰهُ وَرَسُوۡلُهٗ وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوا الَّذِيۡنَ يُقِيۡمُوۡنَ الصَّلٰوةَ وَيُؤۡتُوۡنَ الزَّكٰوةَ وَهُمۡ رَاكِعُوۡنَ
تمہارے دوست نہیں مگر اللہ اور اس کا رسول اور ایمان والے کہ نماز قائم کرتے ہیں اور زکوٰة دیتے ہیں اور اللہ کے حضور جھکے ہوئے ہیں
جو اللہ کے بتائے ھوئے ولیوں کو اپنا ولی بنائے گا وھی انعام کا حقدار ھوگا جیسا کہ سورہ مائدہ ھی کی آیت میں اللہ کہہ رھا ھے
وَمَنۡ يَّتَوَلَّ اللّٰهَ وَ رَسُوۡلَهٗ وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا فَاِنَّ حِزۡبَ اللّٰهِ هُمُ الۡغٰلِبُوۡنَ
اور جو اللہ اور اس کے رسول اور مسلمانوں کو اپنا دوست بنائے تو بیشک اللہ ہی کا گروہ غالب ہے،
لہذا آج بھی آپ اگر کسی کو دل میں جگہ دیکر اسکے نقش قدم پر چلنا چاھتے ھیں تو قرآن کی ھدایت کے مطابق کسی ایسے شخص کو تلاش کریں جو اللہ کے حکم پر نبی و امامؑ کی سیرت پر چلتے ھوئے اللہ کے سوا نہ کسی کو مصیبت میں پکارتا ھے نہ اللہ کے سوا کسی پر توکل کرتا ھے نہ بھروسہ یہ یارسول اللہ مدد اور یاعلی مدد کہنے والے خواہ کتنی ھی اچھی باتیں کریں مگر آپ انہیں اپنا ولی نہ بنائیں اسی میں آپکی بھلائ ھے
Comments
Post a Comment