معاویہ کو عرس
محبینِ معاویہ سے سوال بعد میں کیے جائیں گے پہلے یہ بتا دوں کہ صحابیت اتباعِ رسول کا نام ہے قتل و قتالِ اصحابِ رسول اور سب و شتم بر نفسِ رسول کا نام صحابیت سے نہ جوڑا جائے کیونکہ اتباعِ نبوی سے نکل جانے سے صحابیت زائل ہوجاتی ہے لیکن یہ بھی یاد رہے جو صحابی رسول اعظم کی رحلت کے بعد شریعتِ رسول کا کھلواڑ کرے وہ رسول اللہ کو ایذا دے وہ قران مجید کے مطابق موذیِ رسول و خدا ہے ارے
صاحب آپ کے نزدیک معاویہ کی خطاء پر ان کے لیے اجر و ثواب ہے تو پھر یہ فرما دیں کہ ان میں سے کون کون سی خطاء پر کتنا کتنا اجر ملے گا
خطائیں بتا رہا ہوں آپ سے اور آپ کے ماننے والوں سے گزارش ہے کہ جواب دیکر مشکور فرمائیں
1) احادیث مبارکہ میں کافر مسلمان کا وارث نہیں ہوسکتا اور نہ مسلمان کافر کا۔ لیکن معاویہ نے اپنے دور میں یہ خطاء و گناہ کیا (البدایہ والنہایہ جلد 8 ص232) اس پر کتنا اجر ملے گا؟؟
2) قرآن و سنت کی رو سے مال غنیمت کی تقسیم کے خلاف معاویہ سونا چاندی اپنے لیے نکلوانے کے بعد باقی تقسیم کرتے (طبقات ابن سعد جد 7 ص 28۔ طبری جلد 4 ص 187۔ الاستعیاب جلد 1 ص 118، ابن اثیر جلد 3 ص 232، البدایہ والنہایہ جلد 8 ص 29) اس پر اجر و ثواب ؟؟؟
3) دیت کے معاملے میں بھی سنت یہ تھی کہ معاہد کی دیت مسلمان کے برابر ہوگی، مگر معاویہ نے اس کو نصف کر دیا اور باقی نصف خود شروع کر دی۔ (البدایہ والنہایہ جلد 8 ص 139/ و ابن کثیر ) اس پر اجر کتنا ملے گا؟؟
4) خوبصورت لونڈیوں کی شرم گاہ کا معائنہ کرنا اور پھر کہنا کہ کاش یہ میرے لیے ہوتی (البدایہ والنہایہ جلد 8 ص 992 / امام ابن کثیر) اس پر ثواب کتنا ؟؟
5) حج کے دوران تلبیہ یعنی لبیک اللھم لبیک اونچا کہنے سے روکنا جبکہ و سنت ہے (نسائی شریف 3309۔ سنن کبری البہیقی جلد 5 صفحہ 113) اس پر اجر؟؟
6) اپنے خطبات میں حضرت علی کو گالیاں دینا و دلوانا اور حضرت عمر بن عبد العزیز کا ترک کروانا (تاریخ خلفاء) اس پر اجر کتنا ملے گا؟ کیسے رضی اللہ عنہ ہوگا
7) حضرت علی کو منبروں پر گالیاں دینا جس کے متعلق ام المومنین سیدہ ام سلمہ سلام اللہ علیہا نے فرمایا کہ تم لوگ رسول اللہ کو گالیاں دیتے ہو۔۔۔ کیونکہ علی کو گالی دینا رسول اللہ کو گالی دینا ہے (صحیح بخاری 4251، ترمذی 3712، مسند الاحاکم 4744، مسند ابی یعلی 7013، المعجم الصغیر الطبرانی 882، نسائی الکبری 8476) اس پر کتنا اجر ملے گا؟؟؟ رضی اللہ کیسے ہوگا
8) صحابی رسول حضرت حجر بن عدی رضی اللہ عنہ کو قتل کرنا اور حضرت عبد الرحمان بن حسن رضی اللہ عنہ کو زندہ دفن کر دینا صرف اس لیے کہ انہوں نے علی کو گالیاں دینے سے انکار کر دیا تھا اور وہ اس کی مخالفت کرتے تھے (الطبری جلد 4 صٖفحہ 198، الاستعیاب ص125،خلافت و ملکویت ص 165) اس پر کتنا ثواب ملے گا؟؟؟
9) احکام قرآن کی مخالفت کروانا اور صحآبہ کو حرام کھانے کی ترغیب دینا ایک دوسرے کا قتل جائز قرار دینا (صحیح مسلم شریف 4776) اس پر کتنا ثواب ہوگا؟
10) سود کو اعلانیہ جائز قرار دینا (صحیح مسلم 4061) اس پر اجر کتنا ملے گا؟
11) فطرانہ کی شرع میں تبدیلی کرنا (صحیح مسلم 2284)
12) اپنے باپ کو زانی ثابت کر کے زیاد کو بھائی بنانا۔۔ اس پر کتنا ثواب؟؟؟ کیسے رضی اللہ عنہ ہوا
13) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دھوکے باز کہنا (بخاری شریف ، شرح مشکل الاثار امام طحاوی جلد 2 صفحہ 54) اس پر ثواب؟ رضی اللہ کیسے ہوا ؟؟؟
14) گستاخ رسول کعب بن اشرف سے ہمدردی اور اس کے قتل کو دھوکہ کہنا (بخآری شریف، مشکل الاثار امام طحاوی جلد 2 ص 54) اس پر ثواب؟؟
15) نماز عید کے خطبہ کی سنت بدلنا۔ سنت نماز کے بعد خطبہ دینا تھی لیکن گالیاں دینے کے لیے نماز سے پہلے کرنا (فیض الباری شرح بخاری جلد 2 ص 539) اس پر ثواب؟
16) حضرت عمار بن یاسر کا قتل کروانا۔ (بخآری، مسند احمد جلد 5 ص 214، الاستیعاب جلد 2 ص31) ۔۔۔اس پر ثواب کتنا ؟؟ رضی اللہ کیسے ہوا ؟؟؟
17) معاویہ جب نماز پڑھتے تو دعائے قنوت میں حضرت علی، ابن عباس، اشتر ، امام حسن و حسین پر لعنت کرنا (تاریخ طبری جلد 7 ص 52) اس پر کتنا ثواب؟ رضی اللہ کیسے ہوا؟؟
18) سعد بن ابی وقاص کو حضرت علی کو گالیاں دینے کا کہنا (منہاج السنہ جلد 35، ص 42) اس پر ثواب؟؟
19) معاویہ کا شراب پینا اور دوسروں کو کھانے پر پلانا (صحیح بخاری 6211، 6213۔ مسند احمد 22837، الطبرانی جلد 11 ص 38) اس پر ثواب؟؟
20) افضل التابعین حضرت اویس قرنی کی شہادت (المستدرک الحاکم جلد 3 ص 402)
21) معاویہ کا خودساختہ اپنے آپ کو خلیفہ سمجھنا اور بن جانا اور دیگر صحابہ کو دھمکانہ (صحیح بخآری 4108، سیر اعلام النبلاء 143/3۔ ابن کثیر 131/8) اس پر ثواب؟؟؟ رضی اللہ کیسے ؟؟؟
22) حضرت سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ کا قتل (ادلۃ المسائل الی ہدیتہ السائل ص 510) اس پر ثواب؟
23) معاویہ کے حکم پر صحابی رسول حضرت عمرہ بن حمق رضی اللہ عنہ کا سر کاٹا گیا اور شہر شہر پھرایا گیا اور پوری سلطنت پھیرانے کے بعد اس کی بیوی جو معاویہ کی قید میں تھی اس کی جھولی میں پھینکا گیا۔ حالانکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دشمن کے سر کاٹنے سے بھی منع فرمایا (بحوالہ المبسوچ امام سرخسی جلد 10 ص 131)
24) اسلام میں سب سے پہلے بغاوت کرنا (ارجح المطالب ص 582) اس پر ثواب؟؟رضی اللہ کیسے ؟؟؟
25) معاویہ کا جمعہ کا خطباء بیٹھ کر دینا جب کے سنت کھڑے ہوکردینا ہے (ازالٰۃ الخلفاء جلد 2 ص 199) اس پر کتنا ثواب ہے؟؟؟
26) بیت الخلاء کا رخ قبلے کی طرف منہ کر کے بنوانا (بخاری شریف باب قبلہ اھل المدینہ اھل شام) اس پر ثواب؟؟
27) حج تمتع ایک سنت ہے اس سے منع کرنا ( مسند آحمد کی شرح الفتح الربانی ص 025، جلد 111۔ ترمذی کتاب الحج بابا ماجاء فی التمتع عن ابن عباس) اس پر ثواب؟
28) جنگ میں نیزوں پر قرآن کھڑا کرنا (عرف الجادی ص 197) اس پر ثواب؟
29) سونا و ریشم کا استعمال کا استعمال کرنا۔ (ابوداود 263، مسند احمد جلد 7 ص 141)اس پر ثواب؟؟؟
30) حضرت محمد بن ابوبکر رضی اللہ عنہ کو قتل کرنا اور انکی لاش مردہ گدھے کی کھال میں رکھ کر جلانا (الاستعیاب جلد 1 ص235، الطبری جلد 4 ص 79، ابن اثیر، الکامل جلد 3 ص 180، ابن خلدون جلد 2 ص 182) اس پر ثواب؟
31) مسلمانوں کو غلام بنانا (الاستیعاب جلد 1 ص 65) اس پر ثواب؟
32) نماز عید کی اذان و اقامت کا شروع کرنا (ترمذی جلد 1 ص375۔ ابن ابی شیبہ جلد 5 ص 85۔ تاریخ خلفاء ص 248) اس پر کتنا ثواب ہے؟؟؟
33) امام حسن کے وصال پر یہ کہنا کہ یہ انگارہ تھا اللہ نے بجا دیا (تیسیر الباری شرح صحیح بخاری جلد 5 ص 90) اس پر کتنا ثواب ہے؟
34) سنت کے خلاف وتر کی ایک رکعت پننا (طحاوی شریف) اس پر ثواب؟
35) حضرت علی سے جنگ کرنا (کتب کثیرا) اس پر ثواب؟؟
36) جنگ صفین میں پہلے پہنچ کر پانی بند کرنا ( اس پر کتنا ثواب؟)
37) مال غنیمت تقسیم کرنے کی بجائے خود رکھنا (المستدرک5869 ص 126) اس پر ثواب؟؟
38) یزید مجھے بہتر اور سب سے زیادہ محبوب ہے (البدایہ والنہایہ ص 79 جلد 8) اس پر ثواب؟؟
39) یزید کی بعیت کے لیے صحابہ کو مجبور کرنا (البدایہ والنہایہ 89/8 ۔ ابن اثیر 250/3۔ الاستعیاب 405/2۔ امام پاک یزید پلید از مفتی شفیع اکاڑوی ص 33-.35)
ویسے تو اس طرح کہ 100 سے زاہد واقعات پیش کر سکتا ھوں-
چند پر اکتفاء کرتا ھوں۔ برائے مہربانی محبینِ معاویہ سے ان کا ثواب و اجر معلوم کر کے بتا دیں۔ تاکہ میری معلومات میں اضآفہ ھو۔ اور آج اس دور میں لوگوں کو موضوعات سے بچایا جاسکے
نفسِ رسول پہ سب و شتم کی انتہاء کرنے والے پہ آپ سب کا فتویٰ کیا ہوگا ؟؟؟ براہِ کرم میرے سب سوالات علمی ہیں اور سب حوالہ جات حرف بحرف درست ہیں جسکو مسلہِ درپیش ہو وہ ان حوالہ جات کے لیے کتب بینی کر سکتا ہے
راقم الحروف نے گزشتہ سال عرسِ امیرِ شام منانے پہ یہ سوالنامہ پیش کیا تھا لیکن آج تک منتظر ہوں امید ہیکہ آج محبینِ امیرِ شام میرے سوالات کے جوابات دینے کے لیے کمر بستہ ہوچکے ہونگے جواب مرحمت فرما دیں
Comments
Post a Comment