َمیری کرسمس
َمیری کرسمس
بہت سے دوست “میری کرسمس” سے بہت پریشان ہوتے ہیں۔ بلکہ کسی جاھل نے اسکا “ترجمہ” “میری نے اللہ کا بیٹا جنا” کر دیا اور میری کرسمس کہنا غیر شرعی ہو گیا۔ دراصل بیچارے نے Merry کو Mary سمجھ لیا ہو گا۔ Mary جناب مریم ع کا نام ہے جبکہ merry کا مطلب خوشی ہے۔
کرسمس دراصل انگریزی Cristes-messe سے نکلا ہے۔ یعنی کرائیسٹ (جناب عیسی ع ) کا ماس۔ (ماس اب ہندی والا نا سمجھ لیجئیے گا)۔ ماس کا مطلب مذہبی اجتماع، محفل یا اکٹھ ہے۔ اسکا اوریجن کئی جگہ مسیح کے طور پہ لیا گیا اور کئی جگہ اجتماع کے۔ اب میری کرسمس کا مطلب ہوا “عیسی ع کے اجتماع کی خوشی” یا “عیسی میسح کی خوشی”۔ سو اس کا ایک تو مطلب وہ ہر گز نہیں جو کچھ کند ذہن نکالتے ہیں اور دوسرا اس میں کچھ “غیر شرعی “ بھی نہیں۔ سو تمام مسیحی دوستوں اور وہ جو جناب عیسی (ع) کی نبوت پہ یقین رکھتے ہیں، انکو میری کرسمس۔ اگر کسی کو زیادہ اسلامی کرنا ہو تو “میلاد مسیح سعید” کہہ لیا کیجئیے۔
منقول: انعام رانا
Comments
Post a Comment