Posts

Showing posts from January, 2025

فضول کی بحث رشتے خراب کرتی ہے

🌸 فضول کی بحث رشتے خراب کرتی ہے 🔷️ امام علی نقی علیہ السلام فرماتے ہیں: اَلمِراءُ یفْسِدُ الصَّداقَةَ القَدِیمَةَ وَ یحِلِّلُ العُقْدَةَ الوَثیقَةَ وَ اَقَلُّ مَا فِیهِ اَنْ تَکُونَ فِیهَا الْمُغالَبَةُ وَ الْمُغالَبَهُ اُسُّ اَسْبابِ القَطِیعَةِ۔ 📜 بیکار کی بحث اور تکرار، پرانی دوستی کو ختم کر دیتی ہے اور اعتماد کے رشتہ توڑ دیتی ہے، اس میں دونوں کا مقصد کم سے کم ایک دوسرے پر قابو پانا ہوتا ہے، جوکہ علیحدگی اور جدائی کا اصلی سبب ہے۔ 📚  بحارالانوار، ج75، ص369

امام مھدی علیہ السلام ،رسول اللہ صلی علیہ و آلہ وسلم کے بارہویں باجانشین

*امام مھدی علیہ السلام ،رسول اللہ صلی علیہ و آلہ وسلم کے بارہویں باجانشین*   امام مھدی علیہ السلام ،رسول اللہ صلی علیہ و آلہ وسلم کے بارہویں باجانشین علمائے اہل سنت کے اعتراف کے مطابق حضرت مہدی (ع)، خلفائے اثنا عشر اور نسل رسول خدا (ص) میں سے ہیں،  *مسلم اور دوسروں نے اس روایت کو نقل کیا ہے:*  حدثنا قُتَيْبَةُ بن سَعِيدٍ وأبو بَكْرِ بن أبي شَيْبَةَ قالا حدثنا حَاتِمٌ وهو بن إسماعيل عن الْمُهَاجِرِ بن مِسْمَارٍ عن عَامِرِ بن سَعْدِ بن أبي وَقَّاصٍ قال كَتَبْتُ إلي جَابِرِ بن سَمُرَةَ مع غُلَامِي نَافِعٍ أَنْ أَخْبِرْنِي بِشَيْءٍ سَمِعْتَهُ من رسول اللَّهِ صلي الله عليه وآله قال فَكَتَبَ إلي سمعت رَسُولَ اللَّهِ صلي الله عليه وآله يوم جُمُعَةٍ عَشِيَّةَ رُجِمَ الْأَسْلَمِيُّ يقول: لَا يَزَالُ الدِّينُ قَائِمًا حتي تَقُومَ السَّاعَةُ أو يَكُونَ عَلَيْكُمْ اثْنَا عَشَرَ خَلِيفَةً كلهم من قُرَيْشٍ. عامر بن سعد بن ابی وقاص کہتا ہے کہ: میں نے اپنے غلام کے ساتھ مل کر جابر ابن سمرہ کو لکھا کہ جو تم نے رسول خدا سے سنا ہے، اسکو ہمارے لیے بھی لکھو، جابر نے ہمارے لیے لکھا کہ جمعے...

ناصبی سے مراد کون ہے؟

*ناصبی سے مراد کون ہے؟*   *۱* *ﻟﻐﻮﻱ معنی:*  ناصبی کے لغوی "ﺗﻌﺐ" یعنی خستگی ﻭ ﺭﻧﺞ، زﺣﻤﺖ میں ڈالنا، ﻛﻮﺷﺶ کرنا. ‏(ﺍﺫﺍ ﻓﺮﻏﺖ ﻓﺎﻧﺼﺐ ﻫﻢٌّ ﻧﺎﺻِﺐٌ‏) ﻳﻌﻨﻲ ﻏﻢ و ﺭﻧﺞ، کے ساتھ، ﻋﻴﺶ ﻧﺎﺻﺐ ﺯﻧﺪﮔﻲ ﻣﺸﻘﺖ کے ساتھ.   *‏‏[ﻣﺤﻤﺪ ﺭﺍﻏﺐ ﺍﺻﻔﻬﺎﻧﻲ، ﺍﻟﻤﻔﺮﺩﺍﺕ ﻓﻲ ﻏﺮﻳﺐ ﺍﻟﻘﺮﺁﻥ ‏(ﺩﻓﺘﺮ ﻧﺸﺮ ﺍﻟﻜﺘﺎﺏ ﭼﺎﭖ ﺩﻭﻡ، 1404) ﺹ .494 ﻛﻠﻤﻪ ﻧﺼﺐ ﻭ ﺧﻠﻴﻞ ﺑﻦ ﺍﺣﻤﺪ، ﺗﺮﺗﻴﺐ ﻛﺘﺎﺏ ﺍﻟﻌﻴﻦ ‏(ﻣﺆﺳﺴﺔ ﻧﺸﺮ ﺍﺳﻼﻣﻲ ﺟﺎﻣﻌﻪ ﻣﺪﺭﺳﻴﻦ، ﭼﺎﭖ ﺍﻭﻝ، 1414‏) ﺹ 807 ﻛﻠﻤﻪ ﻧﺼﺐ.]*   *۲* *- ﺍﺻﻄﻼﺣﻲ معنی:*  ناصبی انہیں کہا جاتا ہے کہ جو اہلبیت (ع) سے دشمنی رکھتا ہے یا آل رسولخدا (ص) کو سب و شتم کرتا ہے یا شیعوں کے ۱۲ اماموں میں سے کسی ایک امام سے دشمنی رکھتا ہے یا سب و شتم کرتا ہے. [ﺭﺳﺎﻟﻪ ﺗﻮﺿﻴﺢ ﺍﻟﻤﺴﺎﺋﻞ ﻣﺮﺍﺟﻊ ﻋﻈﺎﻡ، "ﺑﺤﺚ ﻛﻔﺮ کی بحث اﻭر اس کی قسمیں"، نیز  *ﻋﺮﻭﺓ ﺍﻟﻮﺛﻘﻲ، ﻳﺰﺩﻱ، جلد 1،*  ﻛﻔﺮ کی بحث ‏(ﻧﺠﺎﺳﺎﺕ کی بحث‏) بعض رسالہ عملیہ میں: ﻣﺴﺎﻟﻪ نمبر 117 - بعض میں: ﻣﺴﺎﻟﻪ نمبر 113 - نیز بعض دیگر میں: ﻣﺴﺎﻟﻪ نمبر 111 یہی دوسری ﺍﺻﻄﻼﺡ کو ہی اہلبیت (ع) کی روایات اخذ کیا گیا ہے. ‏[بعض ﻟﻐﻮﻳﻴﻦ نے ﻧﻮﺍﺻﺐ کو ذیل کے ﻣﻌﻨﻲ میں استعمال کیا ہے: "ایک گروہ جو ﺍﻣﻴ...

ایک روایت پر تحقیق : وضو میں پاؤں کا دھونا

*_انجینئیر محمد علی مرزا صاحب کے شاگرد خاص علی الاحسن نقوی صاحب کا ایک سوال اور اس پہ میرا اسی نقطہ پر رہتے ہوئے مختصرا جواب_* *تحریر: فخر عباس زائر اعوان* *علی الاحسن نقوی* صاحب نے وضو پر ایک روایت نقل کرتے ہوئے ایک اعتراض کیا اور اس کا مجھ سے جواب طلب کیا  علی صاحب کی تحریر کی ہیڈنگ کچھ یوں ہے ""کیا اثنا عشری امامی شیعہ کی متفقہ صحیح السند  حدیث مبارکہ  میں واضح لکھا ہے کہ سیدنا حضرت رسول الله صل الله علیہ و علی آلہ و بارک و سلم نے حضرت سیدنا امام مولا علی علیہ السلام کو وضو کا عملی طریقہ خود سکھایا تھا اور دونوں پیروں کو دھونے کا حکم دیا تھا؟""" اور اس کے ضمن میں الفقیہ ، تہذیب الاحکام و الاستبصار سے ایک روایت پیش کی اور ساتھ میں مراۃ العقول کا بھی حوالہ دیا ۔  پہلے اس اس روایت پر آتے ہیں اور اس کی تصحیح پر جو علی الاحسن صاحب نے ""صحیح السند"" کہہ کے نقل کی  فأما ما رواه محمد بن الحسن الصفار، عن عبيد الله بن المنبه، عن الحسين بن علوان، عن عمرو بن خالد ، عن زيد بن علي، عن آبائه، عن علي (ع) قال : جلست أتوضأ فأقبل رسول الله (ص) حين ابتدأت في...

کیا شمر ابن ذی الجوشن حضرت ابوالفضل العباس علیه الصلٰوۃ والسلام کا ماموں تھا ...؟

⁉️ سوال : کیا شمر ابن ذی الجوشن حضرت ابوالفضل العباس علیه الصلٰوۃ والسلام کا ماموں تھا ...؟ ماہرین تاریخ اور ملحدین نے اہل بیت کے بارے میں شکوک و شبہات کے ذریعہ توہمات پیدا کئے اور اہل بیت علیہم السلام کی شان میں گستاخیاں انجام دی ھیں ،  ان کا دعویٰ ھے کہ شمر بن ذی الجوشن ، حضرت ابوالفضلؑ کی والدہ اُم البنین سلام اللّہ علیھا کا بھائی تھا اور یزید امام حسنؑ کی زوجہ کا بھائی تھا ،  لہٰذا جنگِ کربلا ایک خاندانی جنگ تھی کہ جس میں شیعہ ابھی تک ملوث ھیں  ....؟؟؟ 💠 جواب : ماہرین تاریخ اور ملحدوں کی طرف سے شیعوں پر اکثر شکوک و شبہات وارد کئے جاتے ھیں کہ اسلام کے ابتدائی مسلمانوں اور اہل بیتؑ کے درمیان خاندانی تنازعہ اور جھگڑا رھا ھے ۔ انکا عقیدہ ھیکہ شیعہ لاعلمی کیوجہ سے اہل بیتؑ اور انکے دشمنوں کے درمیان اختلاف میں گرفتار ھیں ۔  مثال کے طور پر انکا دعویٰ ھے کہ ام البنین سلام اللّہ علیھا جو کہ امیر المؤمنین علی علیه الصلٰوۃ والسلام کی معزز زوجہ ھیں وہ امام حسینؑ کے قاتل شمر بن ذی الجوشن کی بہن ھیں ، اس وجہ سے شیعوں کو شمر پر لعنت نھیں کرنی چاہیئے ،  اسی طرح یہ کہ یزید ...

فضیلت تسبیح حضرت فاطمہ زہراء سلام اللّٰہ علیہا

*فضیلت تسبیح حضرت فاطمہ زہراء سلام اللّٰہ علیہا*  ان میں سے سب سے اوّل، تسبیح فاطمہ زہرا (ع) ہے۔  ﴿﴿۱﴾تسبیح فاطمہ زہرا(ع)﴾ اس کی فضیلت میں بے حدّ و حساب احادیث وارد ہوئی ہیں حضرت امام جعفر صادق (ع) فرماتے ہیں ہم اپنے بچوں کو حضرت زہرا(ع) کی تسبیح کا حکم بھی ویسے ہی دیتے ہیں جسطرح نماز کا حکم دیتے ہیں لہذا اسے کسی حال میں بھی ترک نہ کرو۔ جو شخص پابندی کیساتھ جناب زہرا(ع) کی تسبیح پڑھتا ہے وہ کبھی بدبخت اور شقی نہیں ہوگا۔ معتبر روایات میں واردہوا ہے کہ قرآن مجید میں خداوند عالم نے جس ’’ذکرکثیر‘‘کا حکم دیا ہے وہ تسبیح حضرت زہرا(ع) ہے۔ چنانچہ جو شخص ہر نماز کے بعد حضرت زہرا(ع) کی تسبیح پڑھتا ہے وہ ذکر کثیر کرتا اور خدا کو بہت یاد کرتا ہے۔ گویا وہ اس آیتِ مجیدہ میں موجود حکم ﴿وَاذْکُرُوا ﷲَ ذِکْراً کَثِیراً﴾﴿’’ﷲ تعالیٰ کو بہت یاد کیا کرو‘‘﴾پر عمل پیرا ہوتا ہے معتبر سند کے ساتھ امام محمد باقر - سے مروی ہے کہ جو شخص حضرت فاطمہ زہرا(ع) کی تسبیح پڑھنے کے بعد استغفار کریگا تو ﷲ تعالیٰ اسے بخش دے گا۔ زبان پر تو اس تسبیح کے سوالفاظ لانا ہوتے ہیں لیکن میزان عمل میں ہزار کے برابر ہیں اسی سے...