کیا شمر ابن ذی الجوشن حضرت ابوالفضل العباس علیه الصلٰوۃ والسلام کا ماموں تھا ...؟

⁉️ سوال :

کیا شمر ابن ذی الجوشن حضرت ابوالفضل العباس علیه الصلٰوۃ والسلام کا ماموں تھا ...؟

ماہرین تاریخ اور ملحدین نے اہل بیت کے بارے میں شکوک و شبہات کے ذریعہ توہمات پیدا کئے اور اہل بیت علیہم السلام کی شان میں گستاخیاں انجام دی ھیں ، 
ان کا دعویٰ ھے کہ شمر بن ذی الجوشن ، حضرت ابوالفضلؑ کی والدہ اُم البنین سلام اللّہ علیھا کا بھائی تھا اور یزید امام حسنؑ کی زوجہ کا بھائی تھا ، 
لہٰذا جنگِ کربلا ایک خاندانی جنگ تھی کہ جس میں شیعہ ابھی تک ملوث ھیں  ....؟؟؟

💠 جواب :

ماہرین تاریخ اور ملحدوں کی طرف سے شیعوں پر اکثر شکوک و شبہات وارد کئے جاتے ھیں کہ اسلام کے ابتدائی مسلمانوں اور اہل بیتؑ کے درمیان خاندانی تنازعہ اور جھگڑا رھا ھے ۔

انکا عقیدہ ھیکہ شیعہ لاعلمی کیوجہ سے اہل بیتؑ اور انکے دشمنوں کے درمیان اختلاف میں گرفتار ھیں ۔ 

مثال کے طور پر انکا دعویٰ ھے کہ ام البنین سلام اللّہ علیھا جو کہ امیر المؤمنین علی علیه الصلٰوۃ والسلام کی معزز زوجہ ھیں وہ امام حسینؑ کے قاتل شمر بن ذی الجوشن کی بہن ھیں ، اس وجہ سے شیعوں کو شمر پر لعنت نھیں کرنی چاہیئے ، 

اسی طرح یہ کہ یزید کی بہن بھی امام حسن علیہ السلام کی بیوی ھے لہٰذا شیعہ یزید کی توہین نہ کریں ۔

اس شبہ کے جواب میں چند نکات بیان کرنا لازمی ھیں :

🔸 پہلا نکتہ :

گالی دینا کبھی بھی شیعوں کا شیوہ نھیں رھا ھے ، 
نیز آئمه اطہار علیھم السلام نے اپنے شیعوں کو تعلیم دی ھے اور منع فرمایا ھے کہ کبھی بھی دشمنانِ اھلبیتؑ کو گالیاں نہ دینا ۔ 
اس مدعا کو ثابت کرنے کے لئے یہ دلیل کافی ھے کہ امیر المؤمنین علیؑ نے جنگِ صفین کے دوران اپنے اصحاب سے فرمایا :

 "میں پسند نھیں کرتا کہ تم دشمنوں کو گالیاں دو ، لیکن اگر تم انکے اعمالِ بد کو بیان کرو اور انکا طریقہ کار بیان کرو تو یہ حقیقت کے قریب تر ھو جائے گا ۔.... ١

🔸 دوسرا نکتہ :

مؤرخین اور شیعہ دشمن تاریخ کو توڑ مروڑ کر یہ دعویٰ کرتے ھیں کہ شمر کا تعلق اُم البنینؑ سے تھا ۔

مؤرخین کا دعویٰ ھے کہ شمر نے شبِ عاشور جب وہ حضرت ابو الفضل العباسؑ کے پاس امان نامہ لے کر آیا تو حضرت کو اپنا بھانجا کہہ کر خطاب کیا ، 

تاھم مستند اسلامی کتب میں کسی طرح کا حضرت ام البنینؑ اور شمر بن ذی الجوشن کے قریبی خاندانی تعلقات کا کوئی ذکر نھیں ھے جس سے یہ ثابت ھو کہ انکے درمیان قرابت داری اور رشتہ داری تھی ۔ 
یا یہ کہ قمرِ بنی ھاشمؑ اور شمر ابن ذی الجوشن کے درمیان کسی بھی اعتبار سے رشتہ ملتا ھو ،
نیز ام البنینؑ کے والد حزام بن خالد ربیعہ تھے اور شمر کا باپ جوشن بن شرجیل ابن الاعور تھا ۔

البتہ یہ ھیکہ شمر بن ذی الجوشن اور اُم البنینؑ دونوں قبیلہ بنی کلاب سے ھیں لیکن وہ کبھی بھائی یا بہن نھیں تھے ۔ 

عربوں میں یہ رواج تھا کہ لڑکی کسی دوسرے قبیلے سے شادی کر لیتی چاہیئے چند نسلیں ھی کیوں نہ گزر جائیں ، 
اسکی اولاد کو انہی القاب و صفات سے یعنی بھانجا کہہ کر مخاطب کیا جاتا تھا ۔

🔹 مرحوم مقرم نے اپنی کتاب میں صاحبانِ مقاتل سے اس قربت کے تعلق سے وہ اپنی کتاب میں لکھتے ھیں : 

"شمر ابن ذی الجوشن اور حضرت عباسؑ کی والدہ دونوں قبیلہ "کلاب" سے ھیں ۔ 

ان دونوں کا شجرہِ نسب چند واسطوں کے بعد ’’کلاب‘‘  تک پہنچتا ھے اور ’’کلاب‘‘ کے گیارہ بیٹے تھے ۔ 
ان میں سے ایک کا نام "کعب" اور ایک کا نام "ضباب" تھا ۔

 "حضرت اُم البنینؑ کعب کی نسل سے ھیں اور شمر ضباب کی نسل سے ۔"

مرحوم مقرم اُم البنینؑ اور شمر بن ذی الجوشن کے شجرہ نسب تذکرہ کرتے ھوئے شمر کے سلسلہ نسب کے بارے میں لکھتے ھیں :

 "شمر ابن ذی الجوشن { جمیل } ابن اعور { عمرو } ابن ضباب { معاویہ } ابن کلاب ھے۔" ...٢

👈 اگر ھم ان سطور کو یکجا کریں تو معلوم ھوتا ھے کہ :

حضرت ابو الفضل العباس علیه الصلٰوۃ والسلام کلاب کے نواسے تھے اور شمر بن ذی الجوشن ملعون کلاب کا پوتا تھا ۔

🔸 تیسرا نکتہ :

اہل بیتؑ کے دشمنوں کا دعویٰ ھے کہ :
امام حسنؑ نے یزید کی بہن سے شادی کی تھی ، 
البتہ انکے پاس اپنے دعویٰ کی کوئی دلیل نھیں ھے اور نہ ھی کسی معتبر کتاب کا حوالہ دیا ھے ۔ 
البتہ شیعہ اور سنی دونوں کی تاریخی کتابوں میں کسی بھی طرح کا کوئی ذکر نھیں کہ امام حسن علیہ السلام کی ازواج میں سے کوئی بھی معاویہ کی بیٹی رھی ھو ، 
اور اگر کوئی دعویٰ کرتا ھے تو اسے اس سلسلے میں ٹھوس دلیل اور معتبر کتابوں کا حوالہ پیش کرنا ھوگا ۔

📚 ۱ : علامه مجلسی ، بحار الأنوار ، دار إحیاء التراث العربی - بیروت ، چاپ دوم ، ۱۴۰۳ هـ ، ج ۳۲ ،‌ ص ۵۶۱
۲ : سید عبد الرزق موسوی مقرم ، مقتل الحسینؑ ، ص ۲۰۹ ، منشورات دار الثقافه و النشر ، نقل از جمهره انساب العرب ، ص ۲۶۱ الی ۲۷۰
__________

Comments

Popular posts from this blog

نماز کے تشہد میں شہادت ثالثہ پڑھنے پر دی جانے والی ایک دلیل پر چند گزارشات