73 فرقے

73 فرقے




1200 برس میں تو صرف تہتر فرقے اسلام کے ہو گئے تھے لیکن تیرھویں صدی نے اسلام میں وہ بدعات اور نئے فرقے پیدا کئے جو بارہ سو برس میں پیدا نہیں ہوئے تھے ۔ 

( روحانی خزائن جلد ۱۷ ص ۲۶۵ تحفہ گولڑویہ)

بجز ان چند حدیثوں کے جو 73 تہتر فرقوں نے بوٹی بوٹی کر کے باہم تقسیم کر رکھی ہیں رؤیت حق اور یقین کہاں ہے؟
(روحانی خزائن جلد ۱۷ ص ۴۵۶
اربعین نمبر ۴)

بلکہ اصل بات یہ ہے کہ قرونِ ثلاثہ کے بعد امت مرحومہ 73 تہتر فرقوں پر منقسم ہو گئی اور صدہا مختلف قسم کے عقائد ایک دوسرے کے مخالف اُن میں پھیل گئے یہاں تک کہ یہ عقائد کہ مہدی ظاہر ہوگا اور مسیح آئے گا ان میں بھی ایک بات پر متفق نہ رہے۔ 

( روحانی خزائن جلد 22 ص 44 حقیقت الوحی )

Comments

Popular posts from this blog

نماز کے تشہد میں شہادت ثالثہ پڑھنے پر دی جانے والی ایک دلیل پر چند گزارشات