حضرت شاہ عبدالحق محدث دہلوی مشاجرات صحابہَؓ پر نصیحت آموز گفتگو
*حضرت شاہ عبدالحق محدث دہلوی مشاجرات صحابہَؓ پر نصیحت آموز گفتگو ؛* *"اسی طرح صحابہَؓ کرام کے باہمی تنازعات ومناقشات اور گذرے ہوئے واقعات کے اظہار و بیان سے پہلو تہی کرنا اور زبان کو روکنا بھی ہے ، اور مورخین کی بے ہنگم خبروں اور جاہلوں کی روایتوں اور غالی شیعوں اور بے دین و گمراہ رافضیوں اور مبتدعین کی باتوں سے اعراض و اجتناب کرنا چاہیے ، کیونکہ یہ بدلگام لوگ ان کے جن عیبوں ، برائیوں اور خطاؤں کو بیان کرتے ہیں ان میں اکثر و بیشتر جھوٹ اور افتراء پر مبنی ہیں، اور صحابہ کرام کے بارے میں جو ان کے مشاجرات اور محاربات تاریخوں میں پائے جاتے ہیں ان کی جستجو و تلاش کرکے انہیں احسن تاریخوں سے بہتر و صواب محل پر محمول کرنا (جس کے وہ مستحق ہیں) ہر مسلمان پر لازم ہے ، اور انکے کسی عیب و برائی کو کبھی زبان پر نہ لانا چاہیے ، بلکہ ان کی خوبیوں ، سیرتوں اور فضائل و محامد ہی کو بیان کرنا چاہیئے ، اس کے علاوہ جو کچھ ہو اس سے اغماض و سکوت کرنا چاہیے ، اس بنا پر کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ان کی صحبت یقینی ہے اور اس کے ماسوا جو کچھ ہے وہ ظنی اور خیالی ہے ، اس خصوص میں حق تعالیٰ کا...