توحید پر مکالمہ
(اس گروپ میں عقیدہ "توحید" کے حوالے سے سبق آموز مکالمہ) اس سے میرا مقصود کسی کو تذلیل وتحقیر کرنا ہرگز نہیں بلکہ غلط فیہمیاں دور کر کہ اصلاح کرنا ہے۔ (Muhammad Naseer) صاحب ایک بزرگ نے مجھے سنی شیعہ عقیدہ توحید اور اس کے تقابلی کے بارے میں مناظرہ کرنے کو کہا اور چیلنج بھی کیا میں نے کہا کہ میں نے مناظرہ (جگھڑا) نہیں کرنا لیکن مکاملہ (بات چيت) ضرور کرنا چاہوں گا اس پر میں نے اہلسنت والجماعت کا (اجماع) توحید (اسماء وصفات) کے بارے میں سمجھایا کہ ہمارا اللہ تعالی کے اسماء وصفات کے باب میں یہ عقیدہ ہے کہ ’’ اللہ تعالیٰ کے تمام ناموں اور تمام صفات پر حقیقی معنیٰ میں بغیر تمثیل، بغیر تشبیہ، بغیر تکييف، بغیر تعطیل اور بغیر تحریف و تاويل کے ایمان لانا اور اس (قاعدہ) کی سند یہ آیت ہے لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٌ وَهُوَ السَّمِيعُ الْبَصِيرُ (الشوریٰ :11) ’’اس جیسی کوئی چیز نہیں ‘وہ سننے اور دیکھنے والا ہے‘‘ اب اس (قاعدہ) سے ہٹ کہ اختیار کرنا الحاد (گمراہی) ہے۔ لیکن وہ اتنی واضح اور آسان بات کو نہ سمجھ سکا تو اس (قاعدہ) سمجھانے کے لیے میں نے سوالات و جوابات كى شكل میں مكالمہ كر...